پیپلز پارٹی سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہے: پرویز اشرف
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نامہ نگار) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے پیپلز پارٹی سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔ پی پی 52 میں پارٹی کی تمام تنظیمیں بھر پور انداز میں کام کر رہی ہیں۔ وہ سینٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کارکنوں اور رہنمائوں بھٹو لیگسی فاؤنڈیشن کے چیئرمین بشیر ریاض، سردار اظہر اعوان، بشریٰ منظور مانیکا، واجد علی شاہ، نسیم صابر، مدثر شاکر، کامران ڈار، محمد عمر، عرفان سہیل اور آصف بھٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا انتخابی مہم میں وویمن ونگ، پی ایس ایف، پیپلز یوتھ، پی ایل ایف، اقلیتی ونگ کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ انشاء اللہ یکم جون کو اہل سیالکوٹ ہمارے سیاسی مخالفین کو سرپرائز دیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار پھیلے گا، پی ٹی آئی کی غنڈہ سرکار روک نہیں سکے گی: بلاول
ویب ڈیسک:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں احتجاج کرنے والے جیالوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اب صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار خیبرپختونخوا کی گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلے گا اور پی ٹی آئی کی غنڈہ سرکار اسے روک نہیں سکے گی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پیپلز پارٹی کی ریلی میں شریک کارکنان پر تشدد سے متعلق دریافت کیا اور ریلی کے انعقاد پر شاباش دی۔
پنجاب:پنجاب میں کل سکول کھلے رہیں گے،مراسلہ جاری
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے کرپشن، لاقانونیت اور بے روزگاری سے تنگ آئے عوام پر تشدد قابل مذمت ہے، اب صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار خیبرپختونخوا کے گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلایا جائے گا، پیپلز پارٹی کے پرامن احتجاج سے گھبرا کر خیبرپختونخوا حکومت نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی مہنگی پڑے گی۔
لاہور سمیت تمام تعلیمی بورڈز نے نہم جماعت کی رجسٹریشن میں توسیع کردی