Islam Times:
2025-07-26@23:33:27 GMT

گورنر سندھ سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ کے 9 رکنی وفد کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفد سے ملاقات میں کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے اور وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم پر کاربند ہیں، گورنر ہاؤس کے دروازے ہر مکتبِ فکر کے افراد کے لیے بلاتفریق کھلے ہیں اور اب تک 58 لاکھ افراد یہاں آ چکے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ کے 9 رکنی وفد نے علامہ سید علی عرفان عابدی کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد نے گورنر سندھ کو عراق میں مقدس مقامات کی زیارت پر مبارکباد دی اور اپنے مسائل و تجاویز پیش کیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفد سے ملاقات میں کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے اور وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم پر کاربند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے ہر مکتبِ فکر کے افراد کے لیے بلاتفریق کھلے ہیں اور اب تک 58 لاکھ افراد یہاں آ چکے ہیں۔ گورنر سندھ نے موجودہ سماجی خدمات کے حوالے سے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی میں 50 ہزار نوجوان جدید آئی ٹی کورسز کی جدید تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ مستحق افراد میں 10 لاکھ راشن بیگز تقسیم کیے جا چکے ہیں، امید کی گھنٹی کے تحت ہزاروں افراد کے مسائل حل ہو چکے اور تین سال میں 12 لاکھ افراد گورنر ہاؤس میں افطار و ڈنر کر چکے ہیں۔ گورنر سندھ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گورنر سندھ گورنر ہاؤس چکے ہیں کہا کہ

پڑھیں:

سندھ میں 21 لاکھ مفت گھر بنانے کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، شرجیل میمن

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 21 لاکھ گھر بنائے جا رہے ہیں، اس بار ان لوگوں نے اپنے پختہ گھروں میں بارش کے مزے لیے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں سیلاب متاثرین کیلئے گھروں کی تعمیر پوری دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان میں واحد صوبہ سندھ ہے جس کے نوجوان لیڈر بلاول نے برسات اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وزیراعلیٰ کو ٹاسک دیا، یہ خواتین و مرد کیمپوں میں مقیم تھے، کیونکہ ان کے سروں پر چھت نہیں تھی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے تین بار وزیر اعلیٰ سندھ کو کہا کہ مجھے ان کیلئے پکے گھر چاہییں، جس کے بعد وزیر اعلی نے گھر بنانے کیلئے ورلڈ بینک اور دیگر اداروں سے بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاتفریق سروے کیا گیا، پیپلزپارٹی نے سیلاب متاثرین کو مفت میں گھر بنا کر دیئے، تمام متاثرہ خواتین کے بینک اکاؤنٹ کھولے گئے اور ترتیب وار پیسے فراہم کیے گئے، سیلاب متاثرین کیلئے گھروں کی تعمیر پوری دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 21 لاکھ گھر بنائے جا رہے ہیں، اس بار ان لوگوں نے اپنے پختہ گھروں میں بارش کے مزے لیے۔ انہوں نے کہا کہ صرف گھر بنا کر نہیں دے رہے، انہیں زمین کے مالکانہ حقوق بھی دے رہے ہیں، مالکانہ حقوق اس گھر کی سب سے بڑی خواتین کو دے رہے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ہم ان گھروں کو مفت سولر سسٹم دیں گے، پہلے مرحلے میں دو لاکھ گھروں کو دیں گے، ان لوگوں کو میٹھا صاف پانی فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ کی صدر مملکت کو 70 ویں سالگرہ پر مبارکباد
  • راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کا قتل، تفتیش میں معاونت کیلئے 10 رکنی ٹیم تشکیل
  • سندھ میں 21 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، شرجیل میمن
  • گورنرسندھ کی صدر مملکت آصف علی زرداری کو 70ویں سالگرہ پر مبارک باد
  • گورنر سندھ سے زمبابوے کے سفیر کی ملاقات، کراچی میں اعزازی قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت
  • چانسلر/گورنر سندھ کی وائس چانسلرز سے ملاقات، "معرکہ حق، جشنِ آزادی" کی تقریبات کو بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت
  • سندھ میں 21 لاکھ مفت گھر بنانے کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، شرجیل میمن
  • سندھ میں 21 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے: شرجیل میمن
  • گورنر سندھ سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد کی ملاقات، جشن آزادی کی تقریبات پر غور
  • گورنر سندھ سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات،تعلیم، صحت، روزگار اور فلاحی امور پرتبادلہ خیال