عباس پور آزاد کشمیر میں تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، اب بھارت کو پتہ لگ جانا چاہئے، بزدل بھارت بار بار کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے، مودی یہ سن لے کہ وہ کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد پاک فوج اور کشمیری عوام کے حوصلے کئی گناہ بڑھ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کشمیری عوام کے خون کا ایک قطرہ بھی رائیگاں نہیں جائے گا، اب بھارت کو پتہ لگ جانا چاہئے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، پاک فوج نے ابھی تو مودی کو ٹریلر دکھایا ہے، بھارت عالمی برادری کو ابھی تک پہلگام ڈرامے کے ثبوت نہیں دے سکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی آزاد کشمیر ایل او سی کی تحصیل عباس پور کے دورے کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر کی آمد پر عباس پور کی عوام نے ان کا بھر پور طریقے سے استقبال کیا۔ اس موقع پر پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی حملے میں شہید ہونیوالوں کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
 
گورنر نے کہا کہ کشمیر کے نہتے عوام پر بھارت کی جانب سے حملوں کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، اب بھارت کو پتہ لگ جانا چاہئے۔ گورنر نے کہا کہ بزدل بھارت بار بار کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی یہ سن لے کہ وہ کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد پاک فوج اور کشمیری عوام کے حوصلے کئی گناہ بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار نے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کرکے تاریخ رقم کردی ہے، پاکستان کی بقاء، سالمیت اور استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتیں مودی کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی بری، بحری اور فضائیہ افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، اگر بھارت نے دوبارہ کسی بھی قسم کی جارحیت کرنے کی کوشش کی تو اسے پہلے سے زیادہ قوت کیساتھ جواب دیا جائیگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیری عوام کے حوصلے انہوں نے کہا کہ کہ کشمیر پاک فوج

پڑھیں:

مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے تارکین وطن کشمیریوں کا ایک اہم کردار ہے، مسعود خان

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کی حالیہ محاذ آرائی نے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی فوری ضرورت کی یاد دلا دی ہے جو دو جوہری ہتھیاروں کے حامل ہمسایہ ممالک کے درمیان ایک اہم فلیش پوائنٹ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور سینئر سفارت کار سردار مسعود خان نے یورپ اور دنیا کے دیگر حصوں میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اس کے تاریخی تناظر میں پیش کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں۔ ذرائع کے مطابق سردار مسعود احمد خان نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) اسلام آباد کے زیراہتمام ڈائاسپورا کمیونٹی کے نمائندوں کے لیے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی حالیہ محاذ آرائی نے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی فوری ضرورت کی یاد دلا دی ہے جو دو جوہری ہتھیاروں کے حامل ہمسایہ ممالک کے درمیان ایک اہم فلیش پوائنٹ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے تارکین وطن کشمیریوں اور پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کشمیریوں کی کوششوں کی وجہ سے یورپی پارلیمنٹ نے 2020ء میں کشمیر میں انسانی حقوق کی حمایت میں دو قراردادیں پاس کیں۔ سردار مسعود احمد خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تصادم کے بعد اب ہمارے پاس ایک اور موقع ہے کہ ہم تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے عالمی برادری کی حمایت حاصل کریں جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا ایک اہم سبب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت مذاکرات میں کشمیری عوام کو بھی شامل کیا جانا چاہے، بیرسٹر سلطان
  •  بھارت پہلگام ڈرامے کے ثبوت عالمی برادری کونہیں دے سکا، گورنر 
  • چوہدری لطیف اکبر کی آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بننے پر کشمیری عوام کی جانب سے مبارکباد
  • عباسپور: آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر پیپلز پارٹی کی اظہار تشکر ریلی، گورنر پنجاب کی شرکت
  • نریندر مودی کشمیر معاملے پر ٹرمپ کے بیان پر خاموش کیوں ہیں، اشوک گہلوت
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جموں و کشمیر میں رائے شماری کا اپنا وعدہ پورا کرے، مقررین ریلی
  • چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کی طرف سے ترک صدر کی تنازعہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم
  • مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے تارکین وطن کشمیریوں کا ایک اہم کردار ہے، مسعود خان
  • ایم ڈبلیو ایم ایمپلائزونگ کے مرکزی صدر سلیم عباس نے 6رکنی مرکزی کونسل کا اعلان کردیا