اسلام آباد(وقائع نگار)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ابھی مودی کو صرف ٹریلر دکھایا ہے،جس کے ذریعے انڈیا کو گھس کر مارا وہ میزائل ٹیکنالوجی بے نظیر بھٹو نے دی،رافیل طیارے گرا کر اور  اسرائیلی ڈرونز کو مات دے کر  افواج پاکستان نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی کی دعوت پر وکلا  سے اپنے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر واجد گیلانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا،سردار سلیم حیدر نے کہا کہ بھارت ابھی تک پہلگام ڈرامے کے ثبوت عالمی برادری کونہیں دے سکا، کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں،کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،مودی کو جواب دینے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحد، قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے،گورنر پنجاب نے کہا کہ قانون سازی میرٹ پر ہونی چاہیے،،پیپلز پارٹی26 ویں  آئینی ترمیم کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو اس کو لے کر چلے،وکلا  کی جو بھی گزارشات ہیں وہ مجھے لکھ کر دیں میں بلاول بھٹو سے ڈسکس کروں گا،آج کی جو جنگ ہے اس میں پاکستان پیپلز پارٹی کا بڑا کردار ہے،بے نظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی دی تھی جس سے انڈیا کو گھس کر مارا،سردار سلیم حیدر نے کہاکہ جب بھی ملکی سالمیت کی بات آئی تو ہم ایک قوم بنے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے رہنمائوں کی کراچی میں اہم پریس کانفرنس

حریت رہنمائوں نے اعلان کیا کہ شہید برہان مظفر وانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اورپاکستان کی بہادر افواج سے اظہار محبت کیلئے 8 جولائی کو کراچی میں "بنیان مرصوص ریلی” نکالی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے رہنمائوں نے کراچی میں ایک اہم پریس کانفرنس میں بھارت کی جانب سے پہلگام سمیت مقبوضہ کشمیر میں رچائے گئے فالس فلیگ آپریشنز کو بے نقاب کیا۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ، سید یوسف نسیم سمیت پریس کانفرنس کے شرکاء نے 22 مئی کو ہونیوالے پہلگام واقعے کو بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا تیار کردہ ایک منظم فالس فلیگ آپریشن قرار دیا جس کا مقصد عالمی برادری کو گمراہ، پاکستان کو بدنام اور کشمیری عوام کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے تعبیر کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی منصوبہ بند کارروائی تھا جسے ایک ایسے وقت پر انجام دیا گیا جب امریکی نائب صدر جے دی وانس بھارت کے دورے پر تھے۔ اس موقع کو استعمال کر کے بھارت نے سفارتی ہمدردی حاصل، داخلی سیاست میں فائدہ اٹھانے اور پاکستان پر دبائو بڑھانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے محض دو گھنٹوں بعد ہی ایف آئی آر درج کی گئی اور منٹوں میں مشتبہ افراد کے خاکے میڈیا پر جاری کر دیے گئے اور پاکستان کو براہ راست اس واقعے میں ملوث قرار دیا گیا۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو جوا زبنا کر سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کا اعلان کر کے پانی کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی خطرناک روایت قائم کی۔ بھارت نے "آپریشن سندور” کے نام پر پاکستان کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا، جس میں شہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔حریت قائدین نے پاکستان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بروقت، منظم اور پروقار انداز میں دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا اور کشمیر کے مظلوم عوام کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

حریت رہنمائوں نے اعلان کیا کہ شہید برہان مظفر وانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اورپاکستان کی بہادر افواج سے اظہار محبت کیلئے 8 جولائی کو کراچی میں "بنیان مرصوص ریلی” نکالی جائے گی۔ پریس کانفرنس میں سندھ اسمبلی کے اراکین نجم مرزا، انجینئر سید عادل عسکری، ڈاکٹر جے پال چھابڑیہ اور مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر احمد ندیم، جی ڈی اے کراچی، مسلم لیگ فنکشنل کے صدر کیپٹن نعیم فیروز اور مسلم کانفرنس کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ غلام عباس جمال اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے رہنمائوں کی کراچی میں اہم پریس کانفرنس
  • بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ دونوں ممالک کے عوام کیلئے خطرناک: بلاول
  • بھارت نے دہشتگرد حملے کے بعد شواہد اپنے لوگوں کیساتھ بھی شیئر نہیں کیے، بلاول بھٹو
  • بھارت ‘نیو نارمل’ قائم کرنا چاہتا ہے مگر یہ کسی کے مفاد میں نہیں، بلاول بھٹو
  • سلامتی کونسل میں پاکستان کی سربراہی؛ بھارت کو بدترین سفارتی شکست کا سامنا
  • سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں نہیں، بھارت مذاکرات کرے(بلاول بھٹو)
  • ایران نے اسرائیل کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا: گورنر سلیم حیدر
  • سلامتی کونسل میں پاکستان کی سربراہی؛ بھارت کو بدترین سفارتی شکست
  • پہلگام واقعے پر کواڈ کا غیر جانبدار مؤقف، پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کامیاب
  • کواڈ ممالک کا غیر جانب دار مؤقف: پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کامیاب