بلاول بھٹو کیخلاف عدالتوں کو سیاسی میدان نہ بنایا جائے، شازیہ مری
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ جس نے بھی سیاست کرنی ہے وہ جمہوری طریقے سے میدان میں آئے، الیکشن کمیشن پہلے ہی ایسے دعووں کو مسترد کر چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر ملک کے اندر اور باہر بھی لوگ نازاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف دائر درخواست پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف درخواست سیاسی مخالفین کا گھٹیا ایجنڈا ہے، پیپلز پارٹی کے پارٹی انتخابات آئینی طریقے اور الیکشن قوانین کے مطابق ہوئے۔ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کرنے کا عمل مکمل طور پر شفاف تھا، بلاول بھٹو کے خلاف عدالتوں کو سیاسی میدان نہ بنایا جائے۔
شازیہ مری نے کہا ہے کہ جس نے بھی سیاست کرنی ہے وہ جمہوری طریقے سے میدان میں آئے، الیکشن کمیشن پہلے ہی ایسے دعووں کو مسترد کر چکا ہے۔ پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر ملک کے اندر اور باہر بھی لوگ نازاں ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ عناصر ایسے ہتھکنڈے ایسے وقت پر استعمال کر رہے ہیں جب بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ لڑنے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری شازیہ مری
پڑھیں:
سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت، علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت اور علاقائی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جے 10 سی طیارے بنانے والے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، ہر علاقائی اور عالمی فورم پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کلید ہے، سی پیک دونوں ممالک کی دوستی کا عملی ثبوت اور خطے کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ چین کے ساتھ تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا، پاک چین دوستی کی میراث آئندہ نسلوں کو منتقل کرنا ہے۔