دفتر خارجہ—فائل فوٹو

بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے بیرون ملک وفد بھیجنے کا معاملے پر آج شام دفتر خارجہ میں اہم بریفنگ کا انعقاد ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری کی حکومتی وفد کی سربراہ مقرر کیے گئے ہیں، وفد کو پاک بھارت تنازع کے مختلف سفارتی پہلوؤں پر بریفنگ دی جائے گی۔

ترجمان دفترخارجہ کا افغان وزیر دفاع کے بھارت کے مبینہ خفیہ دورے پر تبصرے سے گریز

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ ہم کسی ملک کے دوسرے ممالک سے تعلقات پر تبصرہ نہیں کرتے، ہر ریاست کو خود مختار حیثیت میں اپنی خارجہ پالیسی بنانے کا حق حاصل ہے،

دفتر خارجہ میں ہونے والی بریفنگ میں اہم شخصیات کو دعوت دی گئی ہے جن میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، حنا ربانی کھر، شیری رحمٰن، خرم دستگیر، امریکا میں سابق پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی اور مصدق ملک شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: دفتر خارجہ

پڑھیں:

پاکستان کا بلاول بھٹو کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد بین الاقوامی سفارتی دورے پر بھیجنے کا فیصلہ

حکومت نے حالیہ پاکستان بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد بین الاقوامی سفارتی دورے پر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سفارتی وفد میں ڈاکٹر مصدق ملک، حناربانی کھر، خرم دستگیر، شیری رحمان، فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت نے پاکستان کیخلاف بین الاقوامی سفارتی دوروں کے لیے 7 وفود تشکیل دیدیے

اس وفد کے دورے کا مقصد حالیہ کشیدگی پر پاکستان کے موقف اور بھارتی پروپیگنڈے سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔

یہ وفد امریکا، برطانیہ، فرانس اور بلیجیئم کے دارالحکومتوں کا دورہ کرکے ان ممالک کی اعلیٰ قیادت اور حکام سے ملاقاتیں کرکے اپنے موقف سے انہیں آگاہ کرے گا۔

پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اس دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس وفد کی قیادت میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

I was contacted earlier today by Prime Minister @CMShehbaz, who requested that I lead a delegation to present Pakistan’s case for peace on the international stage. I am honoured to accept this responsibility and remain committed to serving Pakistan in these challenging times.…

— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 17, 2025

پاکستان کی طرف سے اپنا وفد بین الاقوامی دورے پر بھیجنے کا فیصلہ بھارت کی طرف سے ایک ایسے ہی اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

بھارت نے پاکستان کیخلاف بین الاقوامی دوروں کے لیے 7 وفد تشکیل دیے تھے۔

ان وفود کی قیادت بھارتی پارلیمان کے ارکان ششی تھرور، روی شنکر، سپریا سول، سنجے کمار، بائیجایند پانڈا، شری کنت ایکناتھ شندھ اور کنی موزی کریں گے جن کا تعلق مختلف بھارتی پارلیمانی جماعتوں سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا جو اسے یاد رہے گا، جنرل عاصم منیر

یہ وفود امریکا، برطانیہ، جاپان اور جنوبی افریقہ اور مشرقی وسطیٰ سمیت مختلف ممالک کا دورہ کرکے پاکستان کے خلاف اپنا مقدمہ پیش کریں گے۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے وفود عالمی سطح پر بھیجنے کی منظوری  دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا ایک وفد یورپی ممالک، ایک امریکا اور ایک روس جائےگا، وفود کی جانب سے دنیا کو صورت حال پر بریفنگ دی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

bilawal bhutto diplomacy PPP بلاول بھٹو پاکستانی وفد سفارتکاری عالمی دورہ

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو کیخلاف پٹیشن گمراہ کن ہے: ندیم افضل چن
  • بلاول بھٹو کیخلاف عدالتوں کو سیاسی میدان نہ بنایا جائے، شازیہ مری
  • بلاول بھٹو کیخلاف عدالتوں کو سیاسی میدان نہ بنایا جائے: شازیہ مری
  • بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کا خیر مقدم
  • بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا بیانیہ کامیابی سے پیش کیا، شازیہ مری
  • بھارتی پروپیگنڈے کا جواب ، عالمی سفارتی مہم کیلئے بلاول کی قیادت میں وفد تشکیل
  • خارجہ محاذ پر صرف بلاول بھٹو زرداری ہی پاکستان کا بہتر دفاع کر سکتے ہیں، سینیٹر وقار مہدی
  • پاکستان کا بلاول بھٹو کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد بین الاقوامی سفارتی دورے پر بھیجنے کا فیصلہ