پاک بھارت مذاکرات میں کشمیری عوام کو بھی شامل کیا جانا چاہے، بیرسٹر سلطان
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
کشمیر ہائوس اسلام آباد میں مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر کنٹرول لائن کے اس پار اندھا دھند فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کو شہید کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو بھی مذاکرات میں شامل کیا جانا چاہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر کنٹرول لائن کے اس پار اندھا دھند فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کو شہید کیا ہے۔ انہوں نے بھارت کی اس بزدلانہ حرکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پاک فوج نے بھارت کی جنگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر اس کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل سہ فریقی ہونا چاہیے جس میں کشمیری عوام کو بھی مذاکرات کی میز پر بٹھانا چاہیے کیونکہ مسئلہ کشمیر کے اصل اور بنیادی فریق کشمیری عوام ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق خودارادیت دے کر حل کیا جانا چاہیے۔ دونوں رہنمائوں نے آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیری عوام کو مسئلہ کشمیر کشمیر کے کہا کہ
پڑھیں:
بھارت سے جب مذاکرات ہوں گے تو کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی پر بات ہوگی: وزیراعظم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر اور پانی سمیت 4 اہم نکات پر گفتگو ہو گی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ جنگ میں کسی کی جیت ہوتی ہے تو ایک کی ہار ہوتی ہے، جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی خوب مدد کی، سری نگر اور دیگر مقامات پر بھارت نے اسرائیلی ہتھیار استعمال کئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی دہشت گردی سے متعلق مذاکرات ہوئے دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر کریں گے، بھارت ابھی تک کسی تیسرے ملک میں گفتگو کے لئے راضی نہیں ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ بات چیت کے دوران پاکستان کی جانب سے چار اہم نکات شامل ہوں گے، بھارت سے کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی کے حوالے سے بات ہو گی، تیسرے ملک میں بات چیت کرنے کا فیصلہ اچھا ہوسکتا ہے لیکن بھارت کسی بھی تیسرے ملک کی مذاکرات میں شرکت پر آمادہ نہیں ہے۔
پاک بنگلہ دیش سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
مزید :