میرواعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کوشاندار خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ اپنے نصب العین پر ثابت قدم رہنے والی اقوام نے ظالموں کے خلاف جنگ جیت کر اپنا مقصد حاصل کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز آزادی پسند کشمیری رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو آج ان کے یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام ان عظیم شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں جنہوں نے بھارتی قبضے سے آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اپنے نصب العین پر ثابت قدم رہنے والی اقوام نے ظالموں کے خلاف جنگ جیت کر اپنا مقصد حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو تقویت ملتی ہے۔ ترجمان نے کشمیری شہداء کی عظیم قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزادی کا راستہ ہمیشہ کانٹوں اور مشکلات سے بھرا ہوتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنا حق خودارادیت حاصل کریں گے جس کی ضمانت اقوام متحدہ نے دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا مسئلہ کشمیر اور حق خودارادیت کے لیے لوگوں کی جائز جدوجہد سے آنکھیں بند نہیں کر سکتی اور اس مسئلے کو عوامی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرنا ہو گا۔
دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام میر واعظ مولوی فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے جنہوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ کشمیری شہید رہنمائوں کے مشن کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔ میر واعظ مولوی محمد فاروق کو نامعلوم مسلح افراد نے 21 مئی 1990ء کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر گولی مار کر شہید کر دیا تھا، اسی روز بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے حول میں ان کے جلوس جنازہ پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 70 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔ بارہ سال بعد 21 مئی 2002ء کو نامعلوم حملہ آوروں نے خواجہ عبدالغنی لون کو اس وقت شہیدکر دیا جب وہ سرینگر کے مزار شہداء میں ایک اجتماع سے خطاب کے بعد واپس جا رہے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خواجہ عبدالغنی لون نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer