موٹروے پر خوفناک حادثہ، بس کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق،20 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
رحیم یار خان(اوصاف نیوز) لاہور کراچی موٹروے (M-5) پر افسوسناک حادثے میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس حادثے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 20 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے، حادثہ بس ڈرائیورکو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔
حادثے کے فوری بعد ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرامدادی کارروائیاں شروع کیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ بس کراچی سے پاکپتن جا رہی تھی، واقعے نے سفری تحفظات اورڈرائیوروں کی تربیت سے متعلق سوالات اٹھا دیئے ہیں۔
رافیل طیارے گرنے پر مودی سرکار دباؤ میں، ڈیل کا تنازع پھر منظر عام پر
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ننکانہ صاحب: بس ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ سو گیا، بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق
فائل فوٹوموٹروے ایم تھری پر ننکانہ صاحب کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کا ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ سو گیا، جس سے بس بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی۔
کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2...
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ڈرائیور اور گارڈ شدید زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ننکانہ صاحب منتقل کر دیا گیا ہے۔