وزیر ریلوے کا عید کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
لاہور:
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر یلوے حنیف عباسی نے عید کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور 2 جون کو دوپہر 1 بجے روانہ ہوگی، دوسری عید اسپیشل ٹرین 3 جون کو صبح 10 بجےکوئٹہ سے پشاور، تیسری ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 3 جون کو شام 5 بجے چلائی جائے گی۔
پاکستان ریلویز نے کہا کہ کراچی سے راولپنڈی چوتھی عید اسپیشل ٹرین 3 جون کو رات 8 بجے روانہ ہوگی اور پانچویں اور آخری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور 4 جون کو رات 8 بجے روانہ ہوگی۔
ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ ان اسپیشل ٹرینوں کا مقصد مسافروں کو بروقت آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، پاکستان ریلوے کی اولین ترجیح ہے کہ مسافرعید کے موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں منا سکیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عید اسپیشل ٹرین عید کے موقع پر جون کو
پڑھیں:
ٹنڈو الہ یار : ایمان دستر خون کی ٹیم کی جانب سے اسپیشل بچوں کے اسکول میں برگر کی فراہمی کا اہتمام کیاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">