کراچی: مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم، بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، خواتین سمیت متعدد شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
سپرہائیوے کاٹھورکے قریب مسافروین اورڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اورخواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے جب کہ اسٹیل مل موڑپرتیزرفتارڈمپروہیل چئیرپرچلنے والے معذورپرچڑھ گیا جس کے نتیجے میں نامعلوم معذورشخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن تھانے کے علاقے سپرہائیوے کاٹھورکے قریب مسافروین اورڈمپر کے درمیان تصادم میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اورخواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثے کے باعث مسافروین کو شدید نقصان پہنچا۔
حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کوفوری طور پرایدھی ایمبولینس سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 3 سالہ انجیلی دختر فاتوخان اور60 سالہ فاروق ولد عبدالستار کے نام سے کی گئی۔
زخمیوں میں 28 سالہ فرقان ولد عبدالستار ، 60 سالہ خوشی ولد اللہ رکھیہ، 45 سالہ ادی زوجہ رتومل، 45 سالہ حسن ولد محمد صالح ، 50 سال زرینہ زوجہ عادم ، 28 سالہ اللہ بخش ولد محمد امین، 4 سالہ کنگسٹن ولد ہارون مسیح، آخیہ زوجہ ہارون مسیح، ہارون ولد خوشی مسیح اور 50 سالہ دلبر علی ولد فیض علی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ حادثے کا شکار مسافروین ٹنڈوآدم جارہی تھی، گڈاپ ٹاؤن پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپرکاڈرائیورموقع پر سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے ڈمپرکوتحویل میں لینے کے بعد اس کے ڈرائیورکی تلاش شروع کردی۔
اس کے علاوہ اسٹیل ٹاؤن تھانے کےعلاقےاسٹیل مل موڑ عادل کانٹے کے قریب تیزرفتارڈمپروہیل چئیرپرچلنے والے معذورپرچڑھ گیاجس کے نتیجے میں نامعلوم معذور شخص موقع پرجاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق شخص کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی، حادثے میں جاں بحق شخص کی تاحال شناخت فوری ممکن نہیں ہوسکی۔
حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع پر سے فرارہو رہا تھا کہ موقع پرموجود شہریوں اورٹریفک پولیس نے تعاقب کرنے کے بعد ڈمپر ڈرائیور کو پکڑ لیا۔
اس دوران مشتعل شہریوں نے پتھراؤ کرکے ڈمپر کے شیشے توڑ گئے، پولیس کے مطابق زیر حراست ڈمپر ڈرائیور کو تھانے منقتل کرکے اس کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جب کہ حادثے میں جاں بحق معذور شخص کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
گلشن اقبال میں تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا، شہری معجزانہ طور پر محفوظ، مشتعل افراد کا کلینر پر تشدد
کراچی:شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں رب میڈیکل کے قریب منگل کی شب ایک تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے قریب سے گزرنے والے شہری اور دیگر گاڑیاں بڑے حادثے سے محفوظ رہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر اچانک توازن کھو بیٹھا اور سڑک پر الٹ گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حادثے کے فوراً بعد ڈمپر کا ڈرائیور اور ایک اور شخص موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کے کلینر کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب بعض افراد نے ڈمپر کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بروقت مداخلت کرتے ہوئے گاڑی کو جلائے جانے سے بچا لیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ حادثہ سڑک پر موجود گہرے گڑھوں اور جاری کھدائی کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈمپر کا توازن بگڑ گیا اور وہ الٹ گیا۔