بہاولنگر میں 13 سالہ طالبہ گرمی کی شدت سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بہاولنگر میں سرکاری اسکول کی طالبہ گرمی کی شدت سے جاں بحق ہوگئی۔
پی ایم ڈی اے کے ترجمان کے مطابق بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد کے سرکاری اسکول کی 13 سالہ بچی 8ویں جماعت کی طالبہ تھی، جو گرمی کی شدت سے جاں بحق ہوئی۔
وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ صوبے میں ہیٹ ویو کی وجہ سے کل سے اسکولوں کے اوقات صبح 7:30 سے 11:30 بجےتک ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق بچی کی کلاس میں گرمی اور حبس سے طبیعت بگڑی، طالبہ دل کے عارضے میں مبتلا تھی، دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث بچی کلاس میں بےہوش ہوگئی تھی، اسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایک ماہ میں 9271 گھر مکمل کیے گئے: محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
—فائل فوٹومحکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں 9271 گھر مکمل کیے گئے ہیں۔ مئی سے اکتوبر تک گھروں کی تعمیر میں 588 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں 18041 خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے گئے، پروگرام کے آغاز سے اب تک 104816 خاندان قرضے سے مستفید ہو چکے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 28382 خاندانوں نے گھروں کی تعمیر مکمل کر لی ہے، مجموعی طور پر 68218 گھر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام زیر تعمیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 126 ارب روپے سے زائد رقم مستحق خاندانوں کے لیے خرچ کی جا چکی ہے، ایک لاکھ مستفید خاندانوں کا ایک سال کا ہدف 10 ماہ میں مکمل کر لیا۔