معصوم بچوں کا قتل ناقابلِ فہم ،خضدار سکول بس پر حملے پر امریکی سفارتخانہ کی جانب سےسخت مذمت
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے سفاکانہ اور بے رحمانہ حملے پر عالمی سطح پر افسوس اور غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد نے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کا قتل ناقابلِ فہم ہے۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا:
 “ہم خضدار، بلوچستان میں اسکول بس پر بے رحمانہ اور سفاکانہ حملے کی مذمت میں پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ شامل ہیں۔ معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے۔ ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔”
بیان میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کاشکار نہیں ہونا چاہیے۔ ہم پاکستان میں اُن لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔”
امریکی سفارتخانے نے اس المناک واقعے پر پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جاری جدوجہد میں تعاون اور حمایت کا پیغام دیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
اسکرین گریبزکراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کے ساتھ موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل چلاتے ہوئے کی ویڈیو ایک شہری نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے۔
ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیگیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کی بےہنگم ٹریفک کے بعد حال ہی میں سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی ورزی کے خلاف ای چالان سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔
ای چالان کے نئے سسٹم کے تحت ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تاحال ہزاروں چالان کیے جا چکے ہیں۔