سرفراز بگٹی — فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ یہ پتہ تھا کہ دشمن جنگ کی شکست کی سبکی مٹانے کے لیے بلوچستان کو چن سکتا ہے۔ ہم ان کے خون کا بدلہ لیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی بس میں 44 بچے سوار تھے۔ خضدار دہشت گرد حملے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد شہید ہوئے، شہدا میں بس ڈرائیور اور ہیلپر بھی شامل ہیں۔ شدید زخمیوں کو ایئر لفٹ کر کے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

خضدار: بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا اسکول بس پر حملہ، 4 بچوں سمیت 6 افراد شہید، آئی ایس پی آر

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے اسکول بس کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعے کی ٹھوس انٹیلی جنس معلومات تھیں لیکن معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کی توقع نہیں تھی، بچوں کو بےدردی سے شہید اور زخمی کیا گیا۔ دشمن اتنا گر جائے گا کہ معصوم بچوں کے سافٹ ٹارگٹ چنے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کے خون کا بدلہ لیں گے۔ جس طرح ٹرین واقعے، نوشکی واقعے میں ملوث دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، اس واقعے میں ملوث عناصر کو بھی جہنم واصل کیا جائے گا۔ جنہوں نے یہ حرکت کی ہے حکومت اور ریاست ان کو چن چن کر جہنم واصل کرے گی۔

وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بھارت سے پیسے لے کر لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ افغان عبوری حکومت کو یاد دلاتا ہوں کہ آپ کی سرزمین بار بار ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ دہشت گرد بھارت کی پراکسی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ دہشت گردی اور تشدد کو کوئی اور نام دیا جاتا ہے، اس مائنڈ سیٹ سے نکل آئیں۔

میری سیکیورٹی نے کہا برشور میں آپ کو خطرہ ہے، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میری سیکیورٹی نے کہا برشور میں آپ کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کو چن چن کر مار سکتے ہیں، دہشت گردوں کی اتنی استعداد نہیں، لیکن ریاست سب کچھ کرسکتی ہے۔ اب فیصلہ کرنا ہوگا، خاموش تماشائی کا کردار نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوات میں آپریشن کے دوران لوگوں کو منتقل کیا گیا تھا۔ ہم نہیں چاہتے کہ لوگوں کو منتقل کیا جائے، سوات کے لوگوں نے ریاست کےلیے قربانی دی، اسی وجہ سے وہاں امن قائم ہوا۔

سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ سال 280 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے، گرفتاریاں بھی ہوئیں، انسداد دہشت گردی ایکٹ لائے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم سب نے مل کر لڑنی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی لوگوں کو کا کہنا کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

راولپنڈی، جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 12 کیسز کی سماعت آج ہو گی

راولپنڈی:

 9 مئی کے واقعات سے متعلق 12 اہم مقدمات کی سماعت آج انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگی۔

ان مقدمات میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پر حملہ کیس بھی شامل ہے، تاہم یہ کیس کچہری سماعت کی بجائے عدالت میں سنا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تمام مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے اور یہ سماعتیں راولپنڈی کی ضلع کچہری میں واقع انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوں گی۔

عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

آج کی سماعت میں 9 مئی کے 11 مقدمات میں باقی رہ جانے والے ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چالان کی تقسیم کا پراسس مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد باقاعدہ فردِ جرم عائد کرنے کے مراحل کی طرف پیش رفت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کا کچہری سماعت گزشتہ دو ماہ سے تعطل کا شکار ہے، جس پر عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے سماعت کو کچہری میں منتقل کیا ہے تاکہ کارروائی میں مزید تاخیر نہ ہو۔

یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کے دوران حساس تنصیبات، عسکری اداروں، اور سرکاری املاک پر حملے کیے گئے تھے، جن کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی
  •  اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ایران کی مدد کی، اسحاق ڈار
  • بیجنگ روس کی یوکرین کے خلاف جنگ میں شکست کو قبول نہیں کر سکتا . چین کا یورپی یونین کو پیغام
  • بلوچستان: مختلف اضلاع بارشوں سے جل تھل، 8 جولائی تک 20 اضلاع میں بارشیں متوقع
  • بھارت دہشت گردی کے خاتمے  کیلیے پاکستان سے مذاکرات کرے، بلاول
  • تعریف وہ جو دشمن کرے، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ کا اعتراف شکست
  • بھارت کی ایک اور سبکی، ہاکی ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم کو کلیرنس دینا پڑگئی
  • بلوچستان میں سڑکوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
  • دہشت گردی کا ناسور
  • راولپنڈی، جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 12 کیسز کی سماعت آج ہو گی