پیپلز پارٹی نے غنڈہ گردی کی، سندھ میں کوئی احتجاج ریکارڈ نہیں کرسکتا، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے غنڈہ گردی کی، سندھ میں کوئی احتجاج ریکارڈ نہیں کرسکتا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ صوبے میں احتجاج پر کوئی قدغن نہیں، کے پی میں جمہوریت کا حسن یہ ہے کہ یہاں سب احتجاج ریکارڈ کرتے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے کیمپ سے کارکنان احتجاج پر گئے تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی منہگی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ممکن ہے، جب حکومت عدلیہ پر اثر انداز ہو رہی ہو تو کیسا انصاف؟
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ ہماری تحریک جلد شروع ہونے والی ہے، تمام سیاسی پارٹیاں ساتھ دیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم مولانا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے اپنی اور صوبائی مشیر خزانہ کی بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی سے بجٹ پر رہنمائی حاصل کرنا ضروری‘ اس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ علیمہ خان کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں مزید دیوار سے لگانے کی کوشش اور ملاقات کا حق نہ دیا گیا تو 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں حکومت عمران خان کی ہے، اسے ان کے سوا کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس نہ موثر داخلہ پالیسی ہے اور نہ ہی خارجہ پالیسی۔ آنے والا وفاقی بجٹ عوام پر ایک معاشی ایٹم بم ہوگا۔