کراچی: کے ایم سی کے ریٹائر ملازمین کا واجبات اور پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
کے ایم سی کے ریٹائر ملازمین نے واجبات اور پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔
ریٹائر ملازمین نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری واجبات ادا کیے جائیں۔
کے ایم سی کے ریٹائر ملازمین کے احتجاج میں ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی بھی شریک تھے۔
مظاہرے میں شریک اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ ریٹائر ملازمین نے اپنی زندگی کے ایم سی کو دے دی ہے۔
علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ کراچی سے کشمور تک تمام مقامی اداروں میں یہی مسئلہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ریٹائر ملازمین کے ایم سی
پڑھیں:
سندھ حکومت نے پینشن میں اضافہ کردیا
کراچی(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت کی جانب سے پینشنر ز کی پینشن میں اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں اضافہ کردیا ہے ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 8فیصد اضافہ کیاگیا ہے۔
مزیدپڑھیں:کراچی، چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی