دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔
اپنے بیان میں نیٹلی بیکر نے کہا کہ معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے اور ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
امریکی ناظم الامور نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی بروقت کارروائی، 30 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: پاک فوج نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم “فتنہ الخوارج” کی جانب سے افغان سرحد کے راستے پاکستان میں دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 30 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے، یہ کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دو مختلف راتوں کے دوران کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 1 اور 2 جولائی اور پھر 2 اور 3 جولائی کی درمیانی شب دہشتگردوں کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت اور بھرپور کارروائی کے ذریعے ناکام بنایا، یہ دہشتگرد گروہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کر رہا تھا، جنہیں بھارتی خفیہ اداروں کی مکمل معاونت حاصل تھی۔
آئی ایس پی آرنے مزید کہا کہ مؤثر انٹیلیجنس اور مستعد دفاعی تیاری کے باعث 30 دہشتگرد موقع پر ہی جہنم واصل ہوگئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے زور دیا ہے کہ یہ کارروائی ملک کو ایک ممکنہ بڑے سانحے اور تباہی سے بچانے میں فیصلہ کن ثابت ہوئی ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرزمین کے دفاع اور بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشتگردی اور “غیر ملکی پراکسیز” کے لیے استعمال ہونے سے روکے اور ایسے عناصر کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے جو پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت یا دہشتگردی کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا، اور بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے بھرپور قوت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔