محمد شامی نے پاکستان سے میچ کھیلنے کے لیے شرط عائد کردی
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے پاکستان سے میچ کھیلنے کے لیے شرط عائد کردی۔
ایک انٹرویو کے دوران محمد شامی نے کہا کہ جب سب پاکستان کے خلاف کھیلنے پر راضی ہوں تو کھیلنا چاہیے۔
محمد شامی نے کہا کہ میں تنازعات کے پیچھے نہیں بھاگتا، حکومت اور کرکٹ بورڈ جو بھی فیصلہ کریں اس پر اتفاق کرنا بہتر ہوگا اور فیصلے پر قائم بھی رہنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ صرف جذبات سے نہیں کھیلی جاتی، اس میں اور بھی بہت کچھ شامل ہوتا ہے، جب سب کھیلنے پر راضی ہوں تو کھیلنا چاہیے۔
محمد شامی نے ایک کھلاڑی کے نقطہ نظر سے پاک بھارت میچ کو معمول کا مقابلہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا کسی اور ملک کے خلاف کھیلنے سے بالکل مختلف نہیں، البتہ شائقین کے لیے یہ خاص ہوتا ہے، ان کا جنون ایک الگ ماحول بنا دیتا اور اس سے کھلاڑیوں کو اضافی توانائی ملتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔