پنجاب کے ضلع سرگودھا ایک گھر میں قیامت خیز منظر پیش آیا جہاں کھیلتے ہوئے 6 معصوم بچیاں گندم کے ڈرم میں پھنس گئیں اور دم گھٹنے سے موت کی وادی میں چلی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں پیش آیا جہاں بچیاں کھیلتےہوئے گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم میں چلی گئی تھیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ کا علم ہونے تک تمام بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوچکی تھیں۔

جن کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 7 سالہ مریم، 6 سالہ سونیا، 1 سالہ دعا فاطمہ ، 4 سالہ سویرا رانی ، 6 سالہ آمنہ اور 8 سالہ سمیہ شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں گندم کے ڈرم کو صاف کرنے کے بعد گھر والے خود باہر چلے، معصوم بچیاں کھیلنے کے لئے نیچے لیٹے ہوئے بھڑولے کے اندر چلی گئی تھی، دم گھٹنے سے معصوم بچیوں کی موت واقع ہوئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دم گھٹنے سے چلی گئی

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا فوری طور پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ 
  • لاہور ڈیفنس فیز 5 میں گھر کی بیسمنٹ سے 53 سالہ شخص کی لاش برآمد
  • کراچی: لانڈھی 89 کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، آگ بھرک اتھی
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل