اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک کی پالیسی کمیٹی نے شرح سود 12 فیصد مقرر کر رکھا ہے، ایک سال میں شرح سود 10 فیصد کم ہوا ہے۔
مالیاتی اداروں نے شرح سود میں کمی کا عندیہ دیا ہے، ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس دسمبر 2025 تک شرح سود میں مزید 200 بیسز پوائنٹس کمی کی گنجائش موجود ہے۔
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا
مالیاتی اداروں کی جانب سے بڑے سروے کے دوران 69 فیصد شرکا نے شرح سود میں کم از کم 50 بیسز پوائنٹس کمی کا اشارہ دیا ہے۔
30 فیصد شرکا نے کہا کہ شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کمی ہوگی، ایک فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ شرح سود میں 150 بیسز پوائنٹس گھٹ جائیں گے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بیسز پوائنٹس اسٹیٹ بینک
پڑھیں:
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 37 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 79 کروڑ93لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے، جس میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5 ارب 41 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کے ذخائر بھی شامل ہیں۔