سرگودھا: کوٹ مومن میں 6 بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبۂ پنجاب کے شہر سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں 6 بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں۔
ریسکیو کے ذرائع کے مطابق بچیاں کھیلتے ہوئے گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم میں چلی گئیں تھیں۔
ریسکیو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دم گھٹنے سے بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شکرگڑھ: مسلم ٹاؤن میں گیس سلنڈر دھماکہ، 5 افراد زخمی
اشتیاق ربانی: شکرگڑھ کے علاقے مسلم ٹاؤن تبلیغی مرکز کے قریب ایک گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں دو خواتین، دو مرد اور ایک بچہ زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ رات گئے اس وقت ہوا جب کمرے میں گیس بھر جانے کے بعد سلنڈر میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے کمرے کی دیوار گر گئی اور گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
اہل خانہ کے مطابق گیس رات کے وقت کھلی رہنے کے باعث کمرے میں بھر گئی تھی۔دھماکے کے نتیجے میں گھر کے سربراہ اور بچے کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید
ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔