پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بی جے پی کا مذہب کے نام پرسیاسی کھیل بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد بی جے پی کا مذہب کے نام پرسیاسی کھیل بے نقاب ہوگیا۔
بھارت میں مودی راج میں مذہب، فوج اور سیاست کا خطرناک طریقے سے انسانیت کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے اور فوجی جارحیت کو ’’سندور‘‘ جیسے مذہبی استعاروں سے جوڑنا بی جے پی کا سیاسی ہتھکنڈا بن چکا ہے۔
شیو سینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راوت نے بی جے پی کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام جیسے واقعات پر بھی بی جے پی نے مذہب کے نام پر سیاست کی۔ فوجی آپریشن بھی مذہب کے نام پر ہو رہے ہیں ، فوج کو مذہب کے ساتھ مت جوڑو۔
سنجے راوت نے کہا کہ آپریشن سندور کو سندور کے نام سے جوڑنا مذہب کے ساتھ ساتھ سندور کی بھی توہین ہے۔ پہلگام کے بعد بی جے پی نے جان بوجھ کر پورے ملک کو فرقہ وارانہ آگ میں جھونکنے کی کوشش کی ۔
مودی سرکار ہر قومی سانحے کو ہندو ووٹ بینک کے لیے ایک موقع سمجھتی ہے۔ فالس فلیگ آپریشن کو سندور سے منسوب کر کے فوجی جارحیت کے لیے مذہب کا استحصال کیا گیا۔ بی جے پی کی سیاست مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے اور ووٹ سمیٹنے کے گرد گھوم رہی ہے۔
بھارت میں فوجی ادارے جیسے قومی اثاثوں کو بھی مودی سرکار نے اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنا لیا ہے ۔ ملک کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کے لیے بی جے پی اب فوجی جارحیت کو بھی من گھڑت بیانیے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مذہب کے نام پر بی جے پی کے لیے
پڑھیں:
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
---فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور ان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں تنظیم کے متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید ممکنہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا ہے۔