سپیکر پنجاب اسمبلی نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت سندھ معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا، کیونکہ اس کا اس کے پاس کوئی اختیار نہیں، اگر ایسا ہوا تو پھر برہما پترا سے بھی پانی رک سکتا ہے، پاک بھارت جنگ کے نتیجے میں ایٹمی دھماکہ ہوا تو اس سے چار ارب لوگ متاثر ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بُھول میں نہ رہے، بھارتی جنگی جنون دکھا کر خطے میں برتری قائم کرے گا تو پاکستان اسے برداشت نہیں کر لے گا؟ آرمی چیف کی تقریر کے بعد آرمی چیف کے نام پر ہر پاکستانی سانس لے رہا ہے۔ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے، اس کو پیغام ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لے، بھارت خطے کے چار ارب لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔ بھارتی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پہلگام واقعہ کا بھارت کے پاس نہ تو کوئی ثبوت ہے، نہ ہی دنیا نے اسے تسلیم کیا، اگر بھارت کیساتھ کشیدگی بڑھی تو ہمارا بچہ بچہ وطن کی سالمیت کیلئے آگے بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت کی سکیورٹی کی بڑی ناکامی ہے، بھارتی انٹیلی جنس اور اداروں پر سوال اٹھتا ہے کہ کیسے پہلگام واقعہ رونما ہو گیا۔

ملک محمد احمد خان نے بھارت کی جانب سے پانی روکے جانے کے معاملہ پر کہا کہ بھارت سندھ معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا، کیونکہ اس کا اس کے پاس کوئی اختیار نہیں، اگر ایسا ہوا تو پھر برہما پترا سے بھی پانی رک سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے نتیجے میں ایٹمی دھماکہ ہوا تو اس سے چار ارب لوگ متاثر ہوں گے، نسلیں اپاہج ہوں گی، زیر زمین زندگی بھی نہیں رہے گی۔ ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ملک کی حرمت و تقدس کسی بھی چیز سے زیادہ عزیز ہے۔ آرمی چیف مکا لہرا کر جواب دیتے ہیں تو لوگ جذبہ حب الوطنی سے پاکستان کا نعرہ لگاتے ہیں۔ ایک سوال پر سپیکر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملکی معاملات پر اہم ترین اجلاس میں جانے سے انکار کردیا، پی ٹی آئی کا یہ ناعاقبت اندیش فیصلہ ہے، اس فیصلہ کو عوامی حمایت حاصل نہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملک محمد احمد خان کہا کہ ہوا تو

پڑھیں:

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، امریکی رکن کانگریس

دونوں اراکین کانگریس نے یہ بات پاکستانی امریکن تنویر احمد کے اس سوال پر کہی کہ پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام لگانے والا بھارت تاحال ثبوت دینے میں ناکام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستانی امریکن تنویر احمد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہو جائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر ڈیموکریٹک رکن کانگریس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جیک برگمین نے کہا کہ امریکا کو ہم خیال آزاد ممالک کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا چاہیئے، تاکہ ناکامیوں سے بچا جائے۔ دونوں اراکین کانگریس نے یہ بات پاکستانی امریکن تنویر احمد کے اس سوال پر کہی کہ پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام لگانے والا بھارت تاحال ثبوت دینے میں ناکام ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بگلیہار ڈیم میں چند گھنٹے سے زائد بھارت پانی نہیں روک سکتا: سابق واٹر کمشنر شیراز میمن
  • بھارت چند گھنٹے سے زائد پانی نہیں روک سکتا:سابق واٹر کمشنر
  • بھارت ظلم و جبر کی کارروائیوں سے تحریک آزادی کشمیر کو ہرگز دبا نہیں سکتا، بیرسٹر سلطان
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، امریکا
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، امریکی رکن کانگریس
  • پاک بھارت کشیدگی میں مسئلہ فلسطین و اہل غزہ کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، حافظ نعیم
  • ایشیاکپ میں پاکستان کو حصہ بنتے نہیں دیکھ سکتا
  • “ایشیاکپ میں پاکستان کو حصہ بنتے نہیں دیکھ سکتا”
  • اطلاع ملی ہے کہ بھارت مدارس کو نشانہ بنا سکتا ہے، رانا ثناء اللہ