یو ایس اوپن ٹینس میچ کے دوران لڑکے نے اپنی محبوبہ کو پرپوز کردیا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
یو ایس اوپن ٹینس کے دوران ایک یادگار اور دل کو چھو لینے والا لمحہ دیکھنے میں آیا، جب بیلاروس کی ٹینس اسٹار آرائنا سبالینکا اور کینیڈا کی لیلا فرنینڈز کے درمیان جاری میچ کے دوران اسٹیڈیم کی فضاء اچانک خوشیوں سے گونج اٹھی۔
اس موقع پر ایک نوجوان تماشائی نے سب کے سامنے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کردی۔ نوجوان کے اس منفرد اور رومانوی انداز نے نہ صرف اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کو حیران کردیا بلکہ دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بھی بکھیر دی۔
تماشائیوں نے اس دلکش منظر کو اپنے موبائل فونز میں محفوظ کیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کمنٹیٹرز بھی اس منظر کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اس موقع کو ایک یادگار لمحے کے طور پر بیان کیا۔
میچ کے بعد بیلاروسی کھلاڑی سبالینکا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورانِ کھیل اس طرح کا منظر دیکھنا ان کے لیے پہلی بار کا تجربہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ لمحے بے حد خوشگوار اور خوبصورت تھے، تاہم ان کی پوری توجہ کھیل پر مرکوز رہی۔ اس کے باوجود، سبالینکا نے خوشگوار انداز میں نو جوڑے کو زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
https://www.facebook.com/reel/1319669112916360
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم سے ملنے کی فرمائش، شہباز شریف نے طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب کے دوران ایک طالبہ درجان بی بی کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ تقریب میں اپنی تقریر کے دوران ایک طالبہ نے وزیراعظم سے ملنے کی فرمائش کی۔ وزیراعظم نے طالبہ کو بلایا اور اٹھ کر طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ وزیراعظم نے طالبہ کے سر پر پیار دیا اور تمام حاضرین نے تالیاں بجائیں، شہباز شریف نے بھی تالیاں بجائیں اور طالبہ کی حوصلہ افزائی کی۔