ایران-اسرائیل جنگ کے دوران موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں 8 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
تہران:
ایران میں اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے 8 افراد کو جنگ کے دوران اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کو حساس مقامات کی معلومات اور سینئر فوجی قیادت کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزمان نے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے موساد سے خصوصی تربیت حاصل کرلی تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ ملزمان کو ایران کے شمال مشرقی علاقے میں اپنے منصوبے پر عمل درآمد کرنے سے پہلے گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضے سے بم، باردوی مواد اور دیگر خطرناک مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔
قبل ازیں رواں ماہ کے شروع میں ایران کے سرکاری میڈیا میں خبرنشر ہوئی تھی کہ پولیس نے جون میں جنگ کے دوران 2100 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی تھی کہ گرفتار افراد پر کیا الزامات ہیں۔
ایران اور اسرائیل کی جنگ کے دوران پاسداران انقلاب کی سینئر قیادت شہید ہوگئی تھی اور اہم جوہری تنصیبات پر اسرائیل اور امریکا نے بمباری کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران خفیہ معلومات موساد کو پہنچانے کے الزام میں کئی افراد کو سزائیں دی ہیں اور 9 اگست کو جوہری سائنس دان روضبہ وادی سمیت 8 افراد کو پھانسی دے دی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرفتار کرلیا جنگ کے دوران کے الزام میں کرلیا گیا افراد کو
پڑھیں:
تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) کینٹ سرکل کے تھانہ گلبرگ پولیس نے نوتھیہ قدیم گلستان کالونی اور النور سٹریٹ میں کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات و شراب برآمد کر لی ۔(جاری ہے)
ترجمان کیپٹل سٹی پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزمان رحیم عباس عرف کاکے ، عثمان، اسلام گل، نعیم خان، شاہ سعود، پاسکل خان اور آئزک کو گرفتار کر کے 1410 گرام آئس، 3260 گرام چرس اور 50 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے آئس، چرس اور شراب کی خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ گھروں میں شراب تیار کرکے پشاور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ملزمان نے اپنے نیٹ ورک میں شامل دیگر ساتھیوں کی نشاندہی بھی کی جن کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔