ایشیا کپ 2025: بھارت کا ٹیم اسپانسر کے بغیر کھیلنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
ڈریم 11 کے گزشتہ ماہ بی سی سی آئی کے ساتھ معاہدے سے دستبرداری کے بعد بھارت کا آئندہ ایشیا کپ کسی لیڈ اسپانسر کے بغیر کھیلنے کا امکان ہے۔
اس ضمن میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے نیشنل ٹیموں کی مرکزی اسپانسر شپ کے لیے بڈز طلب کر لی ہیں۔
دلچسپی رکھنے والی کمپنیز کے لیے بڈز جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 ستمبر رکھی گئی ہے جبکہ ایشیا کپ نو ستمبر کو شروع ہو کر 28 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی حکومت کی جانب سے ریئل کرنسی گیمنگ پر پابندی کے بعد بی سی سی آئی نے ڈریم 11 سے معاہدہ ختم کیا ہے۔
بی سی سی آئی کی جانب سے نے نئے اسپانسر کے لیے اس بار انتہائی سخت شرائط عائد کی گئی ہیں۔
اب کوئی بھی گیمنگ فرم، کرپٹو کرنسی یا الکوحل اور تمباکو سے متعلق کمپنی بڈ میں حصہ لینے کی اہل نہیں ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، آج سے 19 ستمبر تک مختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گارڈن میں رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے 19 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا،کشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا۔