قومی ہاکی ٹیم کے ورلڈکپ میں رسائی کے امکانات برقرار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
بھارت میں جاری ہاکی ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم کے ورلڈکپ میں جگہ بنانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) نے پاکستان کو متبادل آپشن فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
قوانین کے مطابق ایشیا کپ کی فاتح ٹیم براہ راست ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرے گی، جب کہ دیگر پانچ ٹیمیں فروری میں ہونے والے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لیں گی۔ اس راؤنڈ میں ایک اضافی چھٹی ٹیم کے طور پر پاکستان کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔
تاہم پاکستان کی شمولیت اس شرط کے ساتھ ہوگی کہ وہ ایشیا کپ میں پانچویں نمبر پر آنے والی ٹیم کے خلاف تین میچز کی خصوصی سیریز کھیلے۔ اس سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں قومی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں باقاعدہ اعلان ایشیا کپ کے اختتام پر متوقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ایشیا کپ کے لیے بھارت جانے سے انکار کردیا تھا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایشیا کپ ٹیم کے کپ میں
پڑھیں:
محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
دوحہ(ویب ڈیسک)پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیر سے آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔
چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد آفتاب اور اسجد اقبال شامل ہیں۔قومی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کریں گے۔