فخر زمان نے افغانستان کے خلاف میچ میں بڑا سنگِ میل عبور کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان نے منگل کو ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا جب وہ افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے چوتھے میچ میں اپنی 100 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل (T20I) میچ میں میدان میں اترے۔
یہ بھی پڑھیں:سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی
فخر زمان نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور اب وہ سو یا اس سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے پاکستان کے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں بابر اعظم، محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے بڑے نام شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا اعزاز بابر اعظم کے پاس ہے، جنہوں نے 128 میچز کھیلے ہیں۔ ان کے بعد شعیب ملک 125 اور محمد حفیظ 119 میچز کے ساتھ موجود ہیں، جبکہ شاداب خان 112، محمد رضوان 106 اور اب فخر زمان 100 میچز کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی
میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ساتھی کھلاڑیوں نے فخر زمان کو اس اعزاز پر مبارک باد دی۔ فاسٹ بولر حارث رؤف نے انہیں گلے لگایا جبکہ آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے پیٹھ تھپتھپا کر داد دی۔
اب تک کھیلے گئے 99 میچز میں فخر زمان نے 1975 رنز اسکور کیے ہیں، جن میں 11 نصف سنچریاں شامل ہیں اور ان کا اوسط 22.
افغانستان کے خلاف جاری میچ میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف درپیش ہے۔ خبر لکھنے کے وقت فخر زمان 7 گیندوں پر 12 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے جبکہ پاکستان نے چار اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 31 رنز بنائے تھے اور اسے مزید 138 رنز درکار تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان پاکستان سہ ملکی سیریز فخر زمان کرکٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان پاکستان سہ ملکی سیریز کرکٹ کے خلاف میچ میں
پڑھیں:
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن میچ آج ہوگا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے 55 رنز سے جبکہ گزشتہ روز دوسرے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 نومبر سے فیصل آباد میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔