چین اور پاکستان مصیبت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے والےبھائی ہیں، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
چین اپنی قومی طاقت کو بڑھانے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے، شی کی شہباز شریف سے گفتگو
پاک چین دوستی کی گہری جڑیں پاکستانی عوام کے دلوں میں پیوست ہیں، شہباز شریف
بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، محمد شہباز شریف اس وقت 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں یاد گار منانے کی سرگرمیوں میں شرکت کے لئے چین میں موجود ہیں۔منگل کے روز
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان مصیبت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے والے سچے دوست اور بھائی ہیں اور ایک دوسر ے پر اعتماد اور اصولوں پر قائم رہنے والے حقیقی دوست ہیں۔ تاریخ کے شدید امتحانات سے گزر کر پروان چڑھنے والی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہوئی ہے ۔ دونوں ممالک کو نئے دور میں قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہوگا اور چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنا ہوگا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچے اور ہمسایہ ممالک کے لیے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے ایک مثال قائم کی جائے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اتحاد برقرار رکھنے، ترقی پر توجہ مرکوز کرنے اور اپنی قومی طاقت کو بڑھانے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے، اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے “2.
پاکستان کے وزیراعظم محمدشہباز شریف نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کی کامیابی کی 80 ویں یاد منانے پر مبارکباد دی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے عالمی فاشسٹ مخالف جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا، چین کو بچایا اور دنیا کو بدل دیا۔ پاک چین دوستی کی گہری جڑیں 20 کروڑ سے زائد پاکستانی عوام کے دلوں میں پیوست ہیں اور ہر نسل چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی بے لوث مدد کو یاد رکھتی ہے اور کوئی بھی طاقت پاک چین دوستی کو ہلا نہیں سکتی۔ پاکستان ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مسلسل مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور پاک چین تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی تجویز عالمی امن، ترقی اور استحکام کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور پاکستان اس کی مکمل حمایت اور اس پر عمل درآمد یقینی بنائے گا۔
Post Views: 7ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عمران، بشریٰ کو سزا سنانے والے جج کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
عمران، بشریٰ کو سزا سنانے والے جج کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنانے والے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کے خلاف درخواست نومبر کے دوسرے ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے درخواست گزار اسامہ ریاض کی جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کے خلاف کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے متفرق درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل ریاض حنیف راہی سے استفسار کیا کہ یہ معاملہ کیا ہے اور کیا یہ 2004 کا آرڈر ہے؟ جس پر ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے 19 اکتوبر 2004 کے فیصلے میں ناصر جاوید رانا کو جوڈیشل سروس کے لیے اَن فٹ قرار دیا گیا تھا، اس لیے بطور جج انکی تعیناتی غیر قانونی ہے۔
وکیل نے کہا کہ یہ معاملہ مرحوم وہاب الخیری صاحب کے کیس سے متعلق ہے، اگر وہ زندہ ہوتے تو اس فیصلے پر ضرور پہرہ دیتے، اس لیے انہوں نے پٹیشن دائر کی۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ اسے نومبر کے دوسرے ہفتے میں سنیں گے، آج میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے، بعدازاں عدالت نے کیس نومبر کے دوسرے ہفتے کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف منشیات اور دہشتگردی کے مقدمے میں پولیس کو نوٹس وفاق مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے 27ویں آئینی ترمیم کرے: پنجاب حکومت کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ترجمان پاک فوج جہاں پارا چنار حملہ ہوا وہ راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، اپنا دشمن پہچانیں، جسٹس مسرت ہلالی ٹی ایل پی پر پابندی لگنا اچھی بات ہے، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نابالغ ہے، فواد چودھریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم