کراچی:

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر کچے کے عوام سے اپنے رشتہ داروں یا حکومتی ریلیف کیمپس میں منتقل ہونے کی اپیل کر دی۔

اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب نے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں شدید تباہ کاریاں مچائی ہیں، اب یہ ریلا صوبہ سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔

ایک ویڈیو بیان میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل اقدامات کر رکھے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر تمام وزراء اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچے کے عوام کے پاس بہت کم وقت رہ گیا ہے، اس لیے بروقت محفوظ مقامات پر منتقل ہونا ضروری ہے تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔

شرجیل میمن نے واضح کیا کہ انتظامیہ آن گراؤنڈ موجود اور متحرک ہے اور عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے، اگر لوگ اپنے رشتہ داروں یا ریلیف کیمپس میں منتقل ہونا چاہیں تو وہ بروقت اور باحفاظت جا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پانی پہنچ گیا تو عوام کو کشتیوں میں نکالنا پڑ سکتا ہے، جو کہ ایک بڑا چیلنج ہوگا اور اس دوران حادثات کا خدشہ بھی رہتا ہے۔

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ازخود محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں تاکہ کوئی نقصان نہ ہو۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسف زئی نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انعام یوسف زئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی خیبر پی کے کو ارسال کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن