ویسٹ انڈیز-آسٹریلیا ٹیسٹ کے دوران میدان میں ’غیر متوقع مہمان‘، کھیل کچھ دیر کیلئے رک گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گرینیڈا کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب ایک کتا میدان میں گھس آیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتا گراؤنڈ میں آزادی سے دوڑتا رہا، جس کے باعث کھیل کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔ انتظامیہ نے ڈرون کیمرہ کے ذریعے کتے کو گراؤنڈ سے باہر نکالنے کی کوشش کی، تاہم یہ کوشش بھی کافی دلچسپ مناظر کا سبب بنی۔
کرکٹ کے شائقین کے لیے یہ ایک یادگار لمحہ بن گیا، جس پر دنیا بھر کے صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
میچ کی صورتحال کی بات کریں تو ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 253 رنز بنائے، جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 286 رنز اسکور کیے۔ دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلوی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 12 رنز بنائے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب میدان میں کوئی غیر متوقع مہمان داخل ہوا ہو۔ یاد رہے کہ حال ہی میں سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان ایک روزہ میچ کے دوران بھی ایک خطرناک سانپ میدان میں آگیا تھا، جس نے کھلاڑیوں اور شائقین کو چونکا دیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے میدانوں میں سانپوں کی آمد کوئی نئی بات نہیں، کیونکہ ملک میں سانپوں کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے، جو اکثر کھیلوں کے دوران میدان میں نظر آجاتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راولپنڈی: 300 روپے کی نسوار غائب، پولیس میدان میں آگئی!
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: ڈھوک بنارس کے ایک شہری کی 300 روپے مالیت کی 10 پیکٹس نسوار غائب ہوگئیں، واقعہ پر شہری کے احتجاج نے پولیس کو بھی حرکت میں آنے پر مجبور کر دیا۔
واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ متاثرہ شہری نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ کوئی اس کی قیمتی نسوار چرا کر لے گیا ہے، شہری نے دعویٰ کیا کہ نسوار کے یہ 10 پیکٹس اس کے لیے انتہائی اہم تھے اور ان کی مجموعی مالیت 300 روپے تھی۔
شکایت ملتے ہی تھانہ ریس کورس کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اہم شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق تفتیش جاری ہے اور بہت جلد چور کو قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔
علاقے کے مکینوں میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، کئی لوگوں نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ نسوار شاید کسی کو زندگی اور موت کا مسئلہ لگ رہی تھی!‘‘ جبکہ کچھ نے پولیس کی مستعدی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’چلو کم از کم نسوار کے چور ہی پکڑے جائیں۔‘‘