تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کی کامیابی نے نہ صرف بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا بلکہ چین کے دفاعی ساز و سامان کی عالمی ساکھ کو بھی مزید مستحکم کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے جانے کے بعد چین کی معروف دفاعی کمپنی ”چینگدو ایرو اسپیس کارپوریشن“ کے شیئرز میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ کمپنی جدید ”J-10C“ لڑاکا طیارے تیار کرتی ہے، جو پاکستان ایئر فورس کے بیڑے کا اہم حصہ ہیں۔ پاکستان نے ہندوستانی جارحیت کے جواب میں تین رافیل سمیت پانچ بھارتی طیارے مار گرائے ہیں، جن میں سے بعض کو پاکستانی فضائیہ کے J-10C طیاروں نے نشانہ بنایا۔ اس مؤثر کارکردگی کے بعد چین کی دفاعی صنعت پر دنیا بھر کی توجہ مرکوز ہو گئی ہے، اور اسٹاک مارکیٹ میں چینی کمپنی کے شیئرز تیزی سے اوپر جا رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کی کامیابی نے نہ صرف بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا بلکہ چین کے دفاعی ساز و سامان کی عالمی ساکھ کو بھی مزید مستحکم کیا ہے۔ J-10C طیارے پہلے ہی کئی ممالک کی دلچسپی کا مرکز تھے، اور اب ممکنہ طور پر ان کی عالمی مانگ میں اضافہ متوقع ہے۔ رافیل بنانے والی ”ڈسالٹ“ کمپنی کے شئیرز بری طرح نیچے آئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی