پاکستان کے تمام ایئرپورٹس سے متعلق اہم خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں۔
ایئرپورت اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قومی فضائی حدود شہری ہوا بازی کے لیے دستیاب اور محفوظ ہیں، پاکستان نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے باعث شہری ہوا بازی کو لاحق ہونے والے سنگین خطرات سے بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کو آگاہ کردیا۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ قومی فضائی حدود کی محفوظ اور موثر انتظام سے مقامی اور بین الاقوامی کمرشل فلائٹس کی پر امن اور مسلسل روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 246 روانہ ہوگئی، پی آئی اے کی لاہور سے مدینہ ۔کی پرواز پی کے 7221 بھی روانہ ہوگئیاسلام آباد سے ریاض کی پرواز پی کے 753 منزل کی جانب روانہ ہوگئی اسلام آباد سے دوھہ کی پرواز پی کے 287 اور ابوظبی سے پشاور کی پرواز پی کے 218 بھی روانہ ہوگئی۔
اس کے علاوہ سیالکوٹ سے پی آئی اےکی پرواز پی کے179روانہ ہوگئی، پی آئی اے کی لاہور سے باکو کی پرواز پی کے 159 روانہ ہوگئی، ابوظبی سے لاہور کی پرواز پی کے 264 بھی روانہ ہوگئی۔اس سے قبل پی آئی اے نے اپنے مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی پرواز پی کے روانہ ہوگئی پی ا ئی اے
پڑھیں:
وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کیلیے 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
اسلام آ باد:وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کے لیے 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چین میں 4 ستمبر کو پاکستان کی جانب سے B2B انویسٹمنٹ کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیجنگ میں اس کانفرنس کی میزبانی پاکستانی سفارت خانہ اور ایس آئی ایف سی کریں گے۔
حکومت کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ چین میں پیش کیے جانے والے سرمایہ کاری منصوبے فوری فراہم کریں۔ وزیراعظم خود B2B کانفرنس سے پہلے بریفنگ سیشن میں منصوبے ریویو کریں گے۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹریز کو منصوبوں کے اسکوپ اور سرمایہ کاری کی تفصیلات پر بریفنگ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چین میں پیش کیے جانے والے منصوبوں میں ٹیکسٹائل، ایگریکلچر اور آئی ٹی سیکٹر شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے فارما، آئرن اسٹیل، کیمیکلز اور پاور اسٹوریج میں سرمایہ کاری کی پیشکش متوقع ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی ہدایت پر صوبوں سے منصوبے طلب کیے گئے ہیں۔
دریں اثنا اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے رابطے تیز کر دیے ہیں۔
بیجنگ میں سرمایہ کاری کانفرنس، پاکستان اور چین کے کاروباری تعلقات میں نیا باب ثابت ہوگا۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹریز براہ راست وزیراعظم کو منصوبوں پر بریفنگ دیں گے۔ انویسٹمنٹ کانفرنس میں پاکستان کی 8 بڑی صنعتوں کو فروغ دینے کا موقع ملے گا۔ ایس آئی ایف سی کے تحت ہونے والی یہ پہلی B2B سرمایہ کاری کانفرنس ہو گی۔