2025-09-23@23:16:54 GMT
تلاش کی گنتی: 409

«روانہ ہوگئی»:

    نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں، فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دنیا بھر میں جاری تنازعات، انسانی حقوق کی پامالیوں اور بڑھتے ہوئے بحرانوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ اور یوکرین کی صورتحال کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ 80 سال قبل متعدد ممالک نے عالمی امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کی بنیاد رکھی تھی، تاہم آج یہ ادارہ مختلف جانب سے اپنی صلاحیتیں محدود کرنے...
    اسلام آباد: شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے پاگئی جو کہ وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوں گی۔ آج ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو اہم ملاقات طے پا گئی جو کہ وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات کا وقت آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں طے ہوگا، ملاقات دونوں رہنمائوں کے درمیان علیحدہ اور خصوصی نوعیت کی ہوگی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی شرکت کا امکان ہے۔
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس نیویارک میں شروع ہو گیا جس میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے دنیا کے بڑھتے ہوئے بحرانوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 80 سال پہلے درجنوں ممالک نے دنیا میں امن کے لیے اقوام متحدہ کو تشکیل دیا تھا۔ انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ دنیا میں قیام امن اور انسانیت کی بقا کے لیے ایک موثر اور اجتماعی حکمت عملی کے طور پر کام کرتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ اصول جن پر اقوام متحدہ کی بنیاد رکھی گئی تھی آج محاصرے میں ہیں۔ امن اور ترقی کے ستون بے حسی، عدم مساوات اور سزا سے استثنیٰ...
    ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کا فلم پریمیئر پر بریک اپ کے بعد آمنا سامنا، سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔  ممبئی میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہوم باؤنڈ‘ کے پریمیئر کے موقع پر سابقہ مشہور جوڑی ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان ایک سرد اور غیر متوقع ملاقات کا اتفاق ہوا جس نے تقریب کی دیگر سرگرمیوں سے توجہ ہٹا دی۔ اس فلم میں تو ایشان کھتر، جھانوی کپور اور وِشال جیتھوا نے مرکزی کردار نبھائے ہیں پریمیئر پر ساری توجہ ارجن اور ملائیکہ کے اس ایک دوسرے کو ان دیکھا کرنے والے لمحے نے سمیٹ لی۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارجن کپور نیہا دھوپیا سے ملاقات کر رہے ہیں اور باتیں کر...
    پاکستان میں پولیو کے اور کیس کی تصدیق، رواں سال کیسز کی تعداد 27 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے سندھ کے ضلع حیدرآباد سے نئے پولیو کیس کی تصدیق کردی، رواں سال پاکستان میں پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی۔این ای او سی کے مطابق سال 2025 کے دوران اب تک سندھ میں پولیو کے 7 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو عمر بھر معذوری کا باعث بنتا ہے۔این ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، آئندہ ملک گیر پولیو مہم 13 سے...
    اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر وزیراعظم آفس میں دستخط کیے ہیں۔ چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کاکہنا ہے کہ اس شراکت داری کے مطابق پاکستان کے نوجوانوں کو ہنر کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے ذور ٹیکنالوجی کے شعبے کی ضروریات کے مطابق نصاب تیار کیا جائے گا۔انہوں نے اسے پاکستان کے نوجوانوں اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے سرٹیفیکیشن پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے، نوجوان کاروباری افراد کے لیے مینٹورشب نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ انکیوبیشن پروگرامز شروع...
    صوبہ پنجاب ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی،سیلاب سے51گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے، 364فیڈر مکمل اور 217جزوی طور پر بحال ہوگئے ہیں ۔صوبہ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ3فیڈرز جزوی اور باقی سارے فیڈرز مکمل طور پر بحال ہوگئے ۔پیرکوسیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی پر پاور ڈویژن نے رپور ٹ جاری کردی ۔رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81  فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 58 مکمل اور 23 جزوی طور پر بحال کردئیے گئے، فیسکو کے 10929 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام تقریباً 24 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے ۔لیسکو کے67متاثرہ فیڈرز میں...
    ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سندھ پولیس کے جوانوں کی جانب سے دکھائی گئی بہادری کے پس منظر پر بنائی گئی دستاویزی فلم جاری کردی گئی۔ روا ڈاکیومینٹری فلمز کے تحت بننے والی دستاویزی فلم’’پاکستان سٹاک ایکسچینج دی پولیس اسٹوری‘‘ کا پریمیئر کراچی کے سنیما میں منعقد ہواجس میں آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن اور سٹاک ایکسچینج حملے کو روکنے والے ریپڈ رسپانس فورس کے جوانوں سمیت دیگر پولیس حکام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے یہاں پولیس کے اچھے کام نمایاں نہیں ہوتے، دیگر ممالک میں پولیس اور دیگر فورسز پر فلمیں اور سیریز بنتی ہیں، اس سے ادارے...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔ میچ کے آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے صرف پانچ رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔ پہلی ہی گیند پر چوکا لگاکر اسکور برابر کرنے کے بعد ذاکر علی اگلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے بلے باز مہدی حسن بھی ایک گیند ڈاٹ کرکے دوسری گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ یوں اب بنگلہ دیش کو جیت کے...
    نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے باعث60 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں،سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال شدید انسانی بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے عالمی برادری اس بحران سے نمٹنے کے لئے امداد فراہم کرے.(جاری ہے) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے سربراہ کالوس گیہا نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے۔   وزیراعظم نے آج اپنا 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرلیا ہے اور اب وہ برطانیہ کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔  ریاض کے ڈپٹی گورنر محمد بن عبد الرحمان نے وزیراعظم کو ائیر پورٹ پر رخصت کیا جب کہ اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار  اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔  پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے   وزیراعظم شہباز شریف  دورہ برطانیہ کے بعد امریکا بھی جائیں گے جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔  Ansa Awais Content Writer
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ ہوگئے۔ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔ یہ دورہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر کیا گیا تھا جس میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے نئے باب کھولنے پر اتفاق ہوا۔اس دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ سعودی عرب نے پاکستانی وفد کا شاندار استقبال کیا اور بات چیت کے دوران تاریخی اہمیت کے حامل اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کیے گئے۔معاہدے کے تحت اگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے اسپتال میں ڈیوٹی کے معاملے پر خواتین ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برسا منڈا میڈیکل کالج کے لیبر روم میں ڈیوٹی اوقات کے تنازع پر 2انٹرن ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر ایک خاتون ڈاکٹر پر حملہ کیا۔ واقعے کے بعد اسپتال میں شدید ہنگامہ برپا ہوگیا اور جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ کالج انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جھگڑا لیبر روم ڈیوٹی کے معاملات سے شروع ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انٹرن ڈاکٹروں کو خاتون ڈاکٹر کو دھکے دیتے اور حملہ کرتے دیکھا گیا، جب کہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض روانہ ہوگئے ہیں وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.(جاری ہے) دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوﺅں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے اسلام آباد میں ایوان وزیر اعظم سے جاری ہونے والے ایک...
    لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق،رواں سال کیسز کی تعداد 26ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی، پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے، ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے لازمی پلائیں۔نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ وائرس کی روک تھام کے لیے جنوبی خیبر پختونخوا میں اعلی معیار کی پولیو مہم...
    پاکستان کے ابھرتے ہوئے بیٹسمین صائم ایوب شرمناک فہرست میں شامل ہوگئے۔ عمان کیخلاف ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں اوپنر صائم ایوب پہلی ہی گیند پر بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔ صائم ایوب کو عمان کے بالر شاہ فیصل نے میچ کی دوسری گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا جب وہ گیند کو لیگزائیڈ کی جانب کھیلنے کی کوشش کر رہے تھے۔ صائم ایوب اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں چوتھی بار ڈک پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد وہ پاکستان کے اوپنرز کی فہرست میں محمد رضوان اور محمد حفیظ کے برابر آگئے ہیں۔ اس فہرست میں سب سے آگے بابراعظم ہیں جو چھ بار صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کامران اکمل پانچ بار صفر پر آؤٹ ہونے...
    کراچی: قائد آباد شیر پاؤ کالونی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے فلمی انداز میں پیش آئے واقعے میں اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے والے ملزم کو کسی اور نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ قائد آباد شیر پاؤ کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کی اطلاع ملتے ہی قائد آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے دستیاب شواہد حاصل کر کے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او قائد آباد عنایت اللہ مروت نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر شاہجہاں نامی شخص کو قتل کرنے کا سامنے...
    کراچی: شہر قائد میں دو مختلف واقعات میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون میں گھر کے اندر زہر خوانی کے واقعے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔  ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شیر محمد سانگی نے بتایا کہ رئیس امروہی کالونی میں گھر کے اندر 32 سالہ افشاں نامی خاتون کی لاش ملی تھی اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ متوفیہ نے خواب آور گولیاں کھا کر مبینہ طور پر خودکشی کی ہے جبکہ متوفیہ بیمار بھی رہتی تھی۔ تاہم پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا قائد آباد آغا ٹاؤن...
    خاران(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے مقامی زمینداروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد مزید 4 افراد کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ Post Views: 3
    حکومت کی جانب سے غیر ضروری ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے فیصلے کے بعد ملک بھر کی فارمیسیز پر اب تقریباً تمام دوائیں بآسانی دستیاب ہیں۔ فارماسیوٹیکل صنعت کے نمائندوں اور ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے کئی برسوں سے جاری قلت ختم ہوگئی ہے اور بلیک مارکیٹ میں منافع خوری پر بھی قابو پایا گیا ہے۔ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PPMA) کے چیئرمین توقیر الحق نے بتایا کہ ماضی میں انسولین، ٹی بی کی دوائیں اور حتیٰ کہ عام درد کش ادویات جیسے پیناڈول بھی مارکیٹ سے غائب رہتی تھیں کیونکہ حکومتی مقررہ قیمتیں پیداواری لاگت سے کم تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی، روپے کی قدر میں کمی اور خام...
    بھارت کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کے بڑے پردے پر ڈیبیو کی خبریں زور پکڑ گئیں۔ بالی وڈ اداکار آر مادھون نے ایک نیا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں دھونی کو ان کے ساتھ آفیسر کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ اس مختصر کلپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ٹیزر میں مادھون اور دھونی دونوں کو سیاہ رنگ کے ٹیکٹیکل گیئر، بلٹ پروف جیکٹس اور عینک پہنے دکھایا گیا ہے جبکہ دونوں ہاتھوں میں اسلحہ تھامے ایک اسپیشل ٹاسک فورس کے رکن معلوم ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: عرفان پٹھان سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کے ساتھ حقہ کیوں پییں گے؟ اس ایکشن سے بھرپور انداز نے مداحوں کو دیوانہ کر دیا اور سبھی...
    پاکستان سے امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، کئی سال بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم دبئی سے کراچی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے پہنچی ہے، یہ ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا آڈٹ کرے گی۔ سی اے اے کے شعبہ لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئروردنیس اور اسٹیٹ سیفٹی شعبوں کا آڈٹ ہوگا۔ امریکی ٹیم 12 ستمبر تک پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ مکمل کرے پاکستان سے واپس روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد برطانیہ، یورپ اور امریکا میں پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اسکینڈل کے...
    پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، کئی سال بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم دبئی سے کراچی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے پہنچی ہے، یہ ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا آڈٹ کرے گی۔ سی اے اے کے شعبہ لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئروردنیس اور اسٹیٹ سیفٹی شعبوں کا آڈٹ ہوگا۔ امریکی ٹیم 12 ستمبر تک پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ مکمل کرے پاکستان سے واپس روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد برطانیہ، یورپ اور امریکا میں پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اسکینڈل کے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نظریات کو عملی شکل میں لانے کا وقت آگے پیچھے ہو سکتا ہے، یہ کہنا غلط ہے کہ نواز شریف اپنے نظریات سے الگ ہوگئے۔جیو نیوز کے  پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مری کی میٹنگ میں تسلسل کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے، نواز شریف اس نظام سے بالکل مطمئن ہیں اور اس نظام کے تسلسل کی وجہ شہباز شریف کی شخصیت ہے۔ آئی ایم ایف وفد کس سے پوچھ کر چیف جسٹس سے ملا؟ نور عالم کا سوال، خواجہ آصف کا جواب قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ بتایا جائے کہ...
    شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے نیشنل ہائی وے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 34 سالہ مریم کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ موٹر سائیکل کی چین میں دوپٹہ پھنس جانے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جو خاتون کے گلے میں لپٹا ہوا تھا اور اس دوران وہ سڑک پر گرنے سے جاں بحق ہوگئی تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    غزہ جنگ میں 21 ہزار فلسطینی بچے معذور ہوگئے، اقوام متحدہ کا لرزہ خیز انکشا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز جنیوا: اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں کم از کم 21 ہزار بچے معذور ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک تقریباً 40 ہزار 500 بچوں کو جنگی حالات کے باعث چوٹیں آئیں، جن میں سے نصف سے زائد بچے معذوری کا شکار ہو گئے۔ کمیٹی نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے انخلا کے احکامات نابینا اور بہرے افراد کے لیے قابلِ رسائی نہیں تھے، جس کے باعث وہ محفوظ مقامات تک...
    جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں کم از کم 21 ہزار بچے معذور ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریباً 40 ہزار 500 بچے جنگی حالات کی وجہ سے زخمی ہوئے، جن میں سے نصف سے زیادہ بچے مستقل معذوری کا شکار ہو گئے۔ کمیٹی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے انخلا کے احکامات نابینا اور بہرے افراد کے لیے قابلِ رسائی نہیں تھے۔ رفح کی ایک مثال دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایک بہری ماں اپنے بچوں سمیت ہلاک ہو گئی کیونکہ وہ انخلا کی ہدایات سن...
    اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک کم از کم 21 ہزار بچے معذور ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ’کمیٹی برائے معذور افراد کے حقوق کے مطابق قریباً 40 ہزار 500 بچے جنگ سے متعلق نئے زخموں کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے نصف سے زائد بچے معذوری کا شکار ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ شہید ہوگئے، اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جاری آپریشن کے دوران دیے جانے والے انخلا...
    ہالی ووڈ کے اسٹار اور سابق ریسلر ڈوین جانسن المعروف دی راک اپنی نئی فلم دی اسمیشنگ مشین کے عالمی پریمیئر پر آبدیدہ ہوگئے۔  وینس فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمیئر کیلئے پیش کی گئی ڈوین جانسن کی نئی فلم دی اسمیشنگ مشین کو حاضرین کی جانب سے اسٹینڈنگ اوویشن ملا جس پر راک اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے خوشی سے روپڑے۔ سوشل میڈیا پر راک کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے بھرپور تبصرے کیے جارہے ہیں اور انہیں خوب سراہا جارہا ہے۔  دی راک کی اس نئی فلم کی کہانی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر مارک کیر کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں ڈوین جانسن نے مرکزی کردار...
    ’پیوٹن اورکم جونگ کو میری نیک خواہشات پہنچائیں‘، ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی صدر کو طنز بھرا پیغام دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹرمپ نے کہاکہ امریکاکے خلاف سازش کرتے ہوئے پیوٹن اورکم جونگ ان کو میری نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے لکھا کہ چین کے صدر بیرونی حملہ آور کو شکست دینے میں امریکی مددکا اعتراف کریں۔ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر ٹرمپ نے کہاکہ چین اور روس کی شمولیت کے ساتھ امریکا کے خلاف اتحاد بننے پر تشویش نہیں ہے۔ یوکرین تنازع پر ٹرمپ نے کہاکہ روسی صدر سے بہت مایوس ہوا...
    کوئٹہ:سریاب روڈ پر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی، واقعے کا مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ: سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سریاب روڈ شاہوانی اسٹیڈیم کے سامنے خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداددہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ مقدمے میں نامعلوم افرادکو نامزد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا بتانا ہےکہ خودکش حملہ آور کی لاش کی باقیات قبضےمیں لےلی گئی ہیں جو فارنزک کے لیے بجھوائی جائیں گی۔ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا، 13 افراد جاں بحق دوسری جانب محکمہ صحت...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فائیو ڈی شادی ہال کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ رجب زخمی ہوگیا، سرجانی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور ڈی عبداللہ موڑ کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، تینوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پولیس واقعات کی مزید تحقیقات کر...
    جنوبی خیبرپختونخوا میں ایک نیا کیس سامنے آنے کے بعد پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو ایک اور دھچکا لگا ہے، کیونکہ اس حالیہ کیس کے بعد رواں برس کے دوران ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں واقع نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پیر کو ضلع ٹانک کی یونین کونسل پنگ اے سے تعلق رکھنے والی 20 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص کی تصدیق کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 57 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف متاثرہ بچی کا تعلق بیتنی قبیلے سے ہے اور وہ تحصیل جنڈولہ میں رہائش پذیر ہے،...
    پورٹ آف اسپین (اسپورٹس ڈیسک) کیریبئین پریمیئر لیگ میں گیانا ایمازون واریئرز کے بیٹر شے ہوپ انوکھے انداز میں آؤٹ ہوگئے۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے بولر ٹیرنس ہینڈس کی وائیڈ گیند پر ریورس شاٹ کھیلنے کی ناکام کوشش میں شے ہوپ ہٹ وکٹ ہوگئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کا یہ نرالا انداز کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوا اور ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واضح رہے کہ اس مقابلے میں گیانا ایمازون واریئرز کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ Post Views: 5
    کراچی: شہر قائد میں گلشن معمار افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقہ سپرہائی وے افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان ایدھی کے مطابق زخمیوں کی شناخت 20 سالہ امیرین ، 40 سالہ رانی ، 43 سالہ صنم ، 35 سالہ مریم اور 16 سالہ سلمان کے ناموں سے کی گئی۔  علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
    خیبرپختونخوا کابینہ کی قانون ساز کمیٹی نے تاریخی کیلاش میرج بل کے مسودے کی منظوری دے دی، جس کے بعد اب یہ بل صوبائی اسمبلی میں پیش ہو کر قانون بننے کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلاش ایک نایاب، قدیم اور مقامی قبیلہ ہے جو شمالی پاکستان کے ضلع چترال کی پہاڑی وادیوں میں صدیوں سے آباد ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیا کیلاش سروے منظر عام پر: ’مستقبل میں کیلاش لڑکوں کو شادی کے لیے لڑکی نہیں ملے گی‘ یہ برادری اپنی جداگانہ آریائی تہذیب، کثیر خدائی مذہب، مخصوص زبان اور رنگا رنگ تہواروں کے باعث دنیا بھر میں نمایاں پہچان رکھتی ہے۔ بلو وینز پروگرام کے مینیجر اور اس قانونی مسودے کے شریک مصنف قمر...
    پختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں  دہشت گردوں کے پولیس وین پر حملے اور آبادی پر مارٹر گولہ پھینکنے کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت  2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق کوہاٹ کے تحصیل لاچی کے علاقے  درملک میں پولیس چوکی کے قریب پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر شہید جب کہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو 1122 کوہاٹ کنٹرول روم کو موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیموں نے بروقت رسپانس کیا اور تمام پوليس اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹائپ ڈی اسپتال لاچی منتقل کر دیا جہاں سے دو پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا۔ حکام...
    نارتھ کراچی میں پولیس نے کمسن بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کے تعاقب پر کار سوار ملزمان کچھ فاصلے پر جا کر کار چھوڑ کر فرار ہوگئے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سرسید اسلم خان نے بتایا کہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی ون میں سوزوکی آلٹو کار میں سوار ملزمان نے گلی میں کھیلتے ہوئے 4 سالہ موسیٰ کو اغوا کر رہے تھے کہ اس دوران وہاں موجود دیگر بچوں نے شور مچایا جس پر بچے کا ماموں بھی باہر نکل آیا۔ لوگوں کو دیکھ کر کار سوار ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے سرسید پولیس اور مدد گار 15 پولیس نے ملزمان...
    بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے گھر کی ویڈیو وائرل ہونے کو پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنی اور رنبیر کپور کی رہائش گاہ "کرشنا راج بنگلہ” کی بغیر اجازت بنائی گئی ویڈیو وائرل ہونے پر شدید ردِعمل دیا ہے۔ یہ بنگلہ ممبئی کے علاقے پالی ہل میں واقع ہے اور گزشتہ 5 سال سے زیر تعمیر ہے تاہم اب کہا جارہا ہے کہ یہ تیار ہوگیا ہے اور اداکارہ اپنے خاندان کے ہمراہ اس میں شفٹ ہونے والی ہیں۔ حال ہی میں 250 کروڑ مالیت کے اس 6 منزلہ بنگلے کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کرنے لگی، جس پر عالیہ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام کے ذریعے...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی حکومت نے کمرشل ٹرک ڈرائیورز کے لیے انگریزی زبان میں مہارت لازمی قرار دینے کے بعد کارروائیاں سخت کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا، واشنگٹن اسٹیٹ اور نیو میکسیکو کو وفاقی فنڈنگ اسی صورت ملے گی جب وہ ڈرائیورز کے لیے انگریزی شرط کو نافذ کریں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی ڈرائیورز پر دباؤ بڑھاتے ہوئے کمرشل ورک ویزا بھی روک دیا ہے۔ وفاقی حکام کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں کم از کم 3 ہزار ڈرائیورز کو ہائی ویز سے ہٹایا گیا کیونکہ وہ روڈ سائیڈ انگریزی ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے تھے۔ صرف ٹیکساس میں 350 ڈرائیورز پر پابندی عائد کی گئی۔ یہ معاملہ اُس وقت مزید...
    خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اپوزیشن اراکین نے دوبارہ حلف لینے سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ ایک بار حلف لے چکے ہیں، اس لیے دوبارہ حلف نہیں لیں گے۔ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس کئی گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی، جو اجلاس کی صدارت کررہی تھیں، نے ایجنڈے کے مطابق مخصوص نشستوں پر آنے والے اراکین کو حلف کے لیے کھڑا ہونے اور حلف برداری کا اعلان کرنے کی ہدایت دی۔ تاہم اپوزیشن کے ارکان نے حلف کے لیے اپنی نشستوں پر کھڑے ہونے سے انکار کر دیا، جس کے باعث حلف برداری نہ ہو سکی۔ یہ بھی...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 358 تک پہنچ گئی مشیر صحت احتشام علی نے بتایا کہ سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 اموات اور 33 زخمی رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں خدمات فراہم کر رہا ہے. پی ڈی ایم اے نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق صوبہ میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 358 افراد جاں بحق اور 181 زخمی ہوئے ہیں.(جاری ہے) یہ حادثات صوبہ کے مختلف...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 358 تک پہنچ گئی۔ مشیر صحت احتشام علی نے بتایا کہ سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 اموات اور 33 زخمی رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں خدمات فراہم کر رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق صوبہ میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 358 افراد جاں بحق اور 181 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع  سوات، بونیر ، باجوڑ، مانسہرہ،...
    مون سون بارشوں سے پاکستان میں اموات کی تعداد 645ہوگئی، این ڈی ایم اے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک بھر میں رواں سال مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 645 ہوگئی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے مون سون بارشوں سیلاب،لینڈ سلائیڈنگ سے نقصانات کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 151لوگ جاں بحق ہوگئے۔ سب سے زیادہ 144 افراد خیبرپختونخوا میں جاں بحق ہوئے ، جاں بحق افراد میں 124مرد،16 خواتین اور11 بچے شامل ہیں۔سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 137 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 107 مرد،20 خواتین...
    لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب عوامی ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں. حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے، وزیر ریلوے نےحادثےکی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کی 4 بوگیاں رات گئے لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سےاتریں. حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور خواتین سمیت 33 زخمی ہوگئے تھے۔ریسکیو ٹیموں نے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو زخمی حالت میں نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ مسافر ٹرین کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا تھا.متاثرہ بوگیوں کو ٹریک سے ہٹاکر ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے. ٹرین کے ڈھائی سو مسافروں...
    شہر قائد کے علاقے بنارس باچا خان چوک پر ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر آباد بنارس کے قریب ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر خاتون جاں بحق ہوگئی ، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا۔ متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 35 سالہ شہناز کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او پیر آباد انیس الرحمٰن نے بتایا کہ متوفیہ موٹر سائیکل پر کسی قریبی رشتے دار کے ساتھ سوار تھی جبکہ حادثہ بنارس باچا خان چوک پر پیش آیا جس میں خاتون موٹر سائیکل کا توازن بگڑنے پر...
    امریکا کے شہر ویسٹ سیئٹل میں ایک حیران کن واردات میں 4 ڈاکو صرف 90 سیکنڈ میں قیمتی جواہرات اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے جس کی فوٹیجز بھی سامنے آ گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیئٹل پولیس نے بتایا کہ ڈاکو جیولری شاپ کے خودکار شیشے کے دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے اسٹور کے عملے کو بیئر اسپرے اور چارجنگ پستول سے دھمکایا اور ہتھوڑوں سے ریکس اور الماریوں کے شیشے توڑے۔ ان میں رکھے قیمتی جواہرات، مہنگی گھڑیاں اور نوادارات کو لوٹ لیا۔ صرف رولیکس گھڑیوں کی مالیت ہی 750,000 ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ Cops are still looking for the violent streets thugs who ransacked Menashe and Sons in West Seattle, snatching watches and jewelry worth $2 million. Meanwhile,...
    خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 307 ہوگئی جب کہ  ضلع بونیر میں قیامت صغری  کے مناظر ہیں جہاں 184 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بونیر، سوات ،شانگلہ ، بٹگرام ، باجوڑ اور مانسہرہ شامل ہیں، پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ مزید دستے بھی متاثرہ علاقوں کو روانہ کردئیے گئے۔ بونیر میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، پشونئی، پیر بابا گاؤں سب سے زیادہ متاثر  ہوا ہے جہاں 70 مکان ملیا میٹ ہوگئے، ملبے سے نکلنے والی 20 لاشیں پشونئی و دیگر علاقوں میں پہنچا دی گئیں۔ علاقے میں بجلی کا نظام درھم برہم...
    تصویر بشکریہ اے پی خیبرپختونخوا میں 48 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)  کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 307 ہوگئی ہے۔پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔بونیر میں جاں بحق افراد کی تعداد 184 جبکہ 23 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا: ہیلی کاپٹر کا حادثہ کیسے پیش آیا؟ ابتدائی رپورٹ موصول خیبرپختونخوا حکومت کو سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر 74 گھروں...
    بادلوں کے پھٹنے کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 افراد جاں بحق،پہاڑی علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ، اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ، بونیر میں ایمر جنسی نافذ بھاری مشینری کے ذریعے امدادی کارروائیاںتیز، فرنٹیئر کور نے متاثرین کیلئے راشن، ادویہ، خیمے اور ضروری سامان پہنچایا،پاک فوج کی ٹیموں کے آتے ہی پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند ہوگئے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بادل پھٹنے کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی، ڈی سی بونیر نے سیلابی ریلوں میں بہہ کر210 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ،صوبے میں مجموعی اموات 118 تک جاپہنچی ہیں۔ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم کے مطابق بادل پھٹنے کے...
    کراچی:  جشنِ آزادی کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں زخمیوں کی تعداد 115 ہوگئی۔ ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب جھگی میں سوتی ہوئی بچی نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے ابتدا میں معمولی زخم سمجھ کر قریبی کلینک سے علاج کرایا، تاہم دو روز بعد تکلیف بڑھنے پر ایکسرے کرایا گیا تو ٹانگ میں گولی واضح ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچی کو آج جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بٹگرام، باجوڑ اور مانسہرہ میں بادل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مختلف حادثات 43 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ،کئی لاپتہ ہیں، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) نے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں 43 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 33 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور...
    فضا علی نے اپنے شو کے دوران وینا ملک کی کم عمر لڑکے کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ فضا علی اور وینا ملک دونوں پاکستان کی باصلاحیت اور معروف اداکارائیں ہیں جنہوں نے تقریباً دو دہائی قبل اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ دونوں نے متعدد مقبول ٹی وی ڈراموں میں کام کیا اور ساتھ ہی کامیاب ہوسٹ کے طور پر بھی اپنی شناخت بنائی۔ فضا علی ان دنوں مختلف مارننگ شوز کی میزبانی کرتی نظر آتی ہیں، جبکہ وینا ملک سیاحت پر مبنی پروگرامز اور سیاسی طنز و مزاح کے شوز کے لیے پہچانی جاتی ہیں۔ وینا ملک نوجوان لڑکوں کے ساتھ بولڈ انداز میں گانے اور ڈانس ویڈیوز بنا کر...
    خیبر پختونخوا میں پولیس پر 5 دہشت گرد حملوں میں 5 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے بیک وقت اپر دیر، لوئر دیر اور پشاور میں پولیس کو نشانہ بنایا۔اپر دیر میں پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے میں 3 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب پشاور میں تھانہ حسن خیل حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔دیرپائیں میں پولیس چوکی پر حملے میں کانسٹیبل شہید جبکہ بنوں میں شدت پسندوں کا حملہ پسا کر دیا گیا جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
    سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی ایس پی سردار حسین خان سمیت 14 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان پکڑے گئے ہیں، ملزمان کو گرفتار کرکے حساس مقامات پر حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے، ان کے زیر قبضہ اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے انسداد دہشت گردی سے متعلق کارروائیوں میں میں بڑی کامیابی حاصل کرلی اور پشاور میں مفتی منیر شاکر کے قتل میں ملوث گروپ کی شناخت کرلی ہے۔ سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے بتایا کہ مفتی منیر شاکر قتل کیس حل ہوا اور ملوث گروہ کی شناخت ہوگئی ہے اور ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ بیان میں...
    پشاور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے انسداد دہشت گردی سے متعلق کارروائیوں میں میں بڑی کامیابی حاصل کرلی اور پشاور میں مفتی منیر شاکر کے قتل میں ملوث گروپ کی شناخت کرلی ہے۔ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ مفتی منیر شاکر قتل کیس حل ہوا اور ملوث گروہ کی شناخت ہوگئی ہے اور ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ پشاور میں 18 دہشت گردی کے واقعات میں ملوث گروہ گرفتار ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی ایس پی سردار حسین خان سمیت 14 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان پکڑے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے حساس مقامات پر حملوں کا...
    کراچی: ڈسٹرکٹ کیماڑی ماڑی پور گریکس جمعرات بازار کے قریب ڈاکوؤں نے کار سوار کو پیسوں کا تھیلا چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ ڈاکو نئی 125 موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے جس پر پولیس کے مونو گرام والی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور گریکس جمعرات بازار کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے نقدی چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے چھیپا کے رضا کارں نے انتہائی تشویش ناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 48...
    سی سی ڈی کی کارروائی میں 13 سالہ بچی کو اغوا کرنے والے دو اشتہاری ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی ڈی چوپنگ کی کارروائی کے دوران اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ملزمان شعیب اور زبیر ہلاک ہوگئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شبیرشدید زخمی ہوئے جبکہ انسپکٹر عمران یوسف کی بلٹ پروف جیکٹ پر گولیاں لگیں۔ سی سی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان نے مانگامنڈی سے دوروز قبل تیرہ سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔  
    حسن علی : گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان عراق کے 7 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان 7 روزہ دورے پر عراق روانہ ہوگئے۔ گورنر پنجاب اپنے دورہ کے دوران اربعین حضرت امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا کے سلسلے میں نجف سے کربلا تک کا مشی میں حصہ لیں گے، جبکہ گورنر پنجاب نجف اشرف میں حضرت علی علیہ سلام کے روضہ مبارک سمیت دیگرمقامات مقدسہ پر حاضری دیں گے۔  10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی Ansa Awais Content Writer
    کراچی (نیٹ نیوز) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ آئمہ بیگ نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے قریبی دوست سے شادی کر لی ہے۔ ابھی یہ سب کچھ خواب سا لگ رہا ہے۔ دعا کریں ہم ایک نیا سفر شروع کر رہے  ہیں۔
    این آئی ایچ ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق لکی مروت کی یونین کونسل سلیمان خیل کے رہائشی پانچ ماہ کے بچے کو پولیس کو تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد صوبے سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 19 ہوگئی۔ این آئی ایچ ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق لکی مروت کی یونین کونسل سلیمان خیل کے رہائشی پانچ ماہ کے بچے کو پولیس کو تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد صوبے سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ملک بھر سے سال 2025 کے دوران رپورٹ...
    فائل فوٹو پشاور میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں مچنی گیٹ پولیس چوکی کے انچارج انویسٹی گیشن سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ورسک روڈ پر پیش آیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔جاں بحق افراد میں انسپکٹر علی حسین، واجد اور عظمت شامل ہیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
    پی ٹی آئی کے کارکنان کا ایک گروپ صوابی انٹرچینج پر ایک روڈ بند کرنے پر بضد تھا جب کہ دوسرا روڈ بند کرنے کے خلاف ڈٹ گیا، اس دوران دونوں اطراف سے موٹر وے بند کرنے پر کارکن آپس میں الجھ پڑے اور گھتم گتھا ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے صوابی انٹر چینج کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران کارکنوں نے پشاور-اسلام آباد موٹر وے کو بند کر دیا، جس پر کارکن دو گروپوں میں بٹ گئے اور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے کارکنان کا ایک گروپ صوابی انٹرچینج پر ایک روڈ بند کرنے پر بضد تھا جب کہ دوسرا روڈ بند کرنے کے خلاف ڈٹ...
    رنگ جمیل چوک اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، کرنٹ لگنے سے کنٹینر کا ایک ٹائر بھی پھٹ گیا، کنٹینرز سے اب اوپر والا جنگلہ ہٹایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران احتجاجی کنٹینر بجلی کی تار سے ٹکرا گیا، جس سے  علاقے میں بجلی معطل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کی 11 ہزار واٹ لائن سے کنٹینر ٹکرانے سے علاقے میں بجلی معطل ہوگئی، کنٹینر میں پارٹی قیادت موجود نہیں تھی، کنٹینر نے احتجاج کے مقام تک پہنچنا تھا۔ رنگ جمیل چوک اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، کرنٹ لگنے سے کنٹینر کا ایک ٹائر بھی پھٹ گیا، کنٹینرز سے اب اوپر والا جنگلہ ہٹایا جائے گا۔
    پشاور میں پی ٹی آئی کے  احتجاج کے دوران احتجاجی کنٹینر بجلی کی تار سے ٹکرا گیا جس سے  علاقے میں بجلی معطل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کی 11 ہزار واٹ لائن سے کنٹینر ٹکرانے سے علاقے میں بجلی معطل ہوگئی، کنٹینر میں پارٹی قیادت موجود نہیں تھی، کنٹینر نے احتجاج کے مقام تک پہنچنا تھا۔ رنگ جمیل چوک اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند ہوگئی،  کرنٹ لگنے سے کنٹینر کا ایک ٹائر بھی پھٹ گیا، کنٹینرز سے اب اوپر والا جنگلہ ہٹایا جائے گا۔  
    لاہور میں پاک بزنس ایکسپریس واشنگ لائن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد آج  پاک بزنس ٹرین بھی ڈی ریل ہوگئی، روزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل ٹرین کا افتتاح  کیا تھا۔ پاک بزنس ایکسپریس واشنگ لائن کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، حادثے کے بعد ریلوے انتظامیہ نے ٹرین کو ٹریک پر چڑھانے کی کوشش شروع کردی۔
    جاپان اور روس کے درمیان حالیہ زلزلے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سونامی کی لہروں نے ایک بار پھر جاپانی نجومی ریو تاتسوکی کی پراسرار پیش گوئی کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے کاماچتکا جزیرہ میں 8.8 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے اثرات جاپان کے ہوکائیڈو اور روس کے کوریل جزائر تک محسوس کیے گئے۔ جس کے بعد جاپان میں سونامی کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا اور عوام کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی تاکید کی گئی۔  ایسے میں سوشل میڈیا پر جاپانی نجومی ریو تاتسوکی، جنہیں "جاپانی بابا وانگا” کہا بھی کہا جاتا ہے، کی جولائی 2025 میں قدرتی آفت سے متعلق پیشگوئی نے...
      کراچی: سپریم کورٹ کے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کی تحقیقات اہم پیشرفت ،قاتل کی شناخت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ شمس الاسلام پر فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ڈی ایچ اے فیز 6 ایک تاجرکی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد مسجدسے باہرنکل رہے تھے،فائرنگ سے شمس الاسلام اوران کا بیٹازخمی ہواجنہیں فوری طور پر کلفٹن کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وکیل شمس الاسلام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا جا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہیں اور قاتلوں...
    کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہوگئے، ان کا  بیٹا زخمی ہوگیا، فائرنگ کرنے والے ملزم کی نشاندہی ہوگئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سینئر وکیل خواخہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں فائرنگ کرنے والے ملزم کی نشاندہی ہوگئی، ملزم کی شناخت عمران خان آفریدی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم عمران آفریدی سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کا گن مین تھا۔ملزم کے دو رشتہ داروں کو گلشن سکندر آباد سے حراست میں لیا گیا ہے، حراست میں لیے جانے والے دونوں افراد سے ملزم کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے، واقعہ میں ملوث ملزم مفرور ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ ڈی ایچ اے فیز 6...
    حاشر وڑائچ: گوادر کیلئے مزید دو پروازیں بحال ہوگئیں۔گوادرکے لئے پروازیں وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی کاوشوں سے بحال ہوئی ہیں،  پی آئی اے کی کراچی سے گوادرکے لئے نئی پروازیں اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گی۔وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فضائی رابطے میں توسیع ناگزیر ہے،صرف ایک پرواز چل رہی تھی، پروازوں کا اضافہ اہم پیش رفت ہے،پروازوں کی بحالی وزیراعظم کے کاروبار دوست وژن کا عملی اظہار ہے۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر  جنید انوارکاکہناہے کہ گوادر فری زونز کی فعالی میں بہتر فضائی رسائی بنیادی حیثیت رکھتی ہے،فضائی سہولیات سے سرمایہ کاری اور تجارت کے...
    قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ کی مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا اس طرح صرف دو روز میں شہادتوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع پونچھ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ جس کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین کی بے عزتی کی گئی اور بزرگوں تک کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو نہتے نوجوان موقع پر شہید ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی حکومت نے نوجوانوں کو مسلح عسکریت پسند ظاہر کرنے کی...
    پشاور:خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خواتین کی مخصوص نشست پر ضمنی انتخاب کل بروز جمعرات منعقد ہو گا، جس کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس دوران پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اہم سیاسی مفاہمت سامنے آئی ہے، جس کے تحت دونوں جماعتوں نے سینیٹ الیکشن میں باہمی تعاون پر اتفاق کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے حق میں اپنی امیدوار راحیلہ خان کو دستبردار کر لیا ہے۔ اس ضمن میں پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری شجاع خان نے راحیلہ بی بی کے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت دونوں جماعتیں ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ثوبیہ...
    سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب گوشت مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ سہراب گوٹھ  الآصف اسکوائر کے قریب گوشت مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ ممتاز مروت کے مطابق زخمیوں کی شناخت اسلام، واسع اور بلند بادشاہ کے نام سے کی گئی اور ان کے درمیان لین دین کے تنازے پر جھگڑا ہوا تھا جس میں وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم، پولیس ان کے بیانات قلمبند کر رہی ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔منگھو پیر کے علاقے میں سی ٹی ڈی نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ چھاپہ کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا۔انہوں نے کہا کہ مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر نفری طلب کرلی گئی ہے۔
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔منگھو پیر کے علاقے میں سی ٹی ڈی نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق فائرنگ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ چھاپہ کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا۔انہوں نے کہا کہ مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر نفری طلب کرلی گئی ہے۔
    کن پاکستانیوں کےلئے یواےای کے ویزا چھوٹ کی سہولت بحال ہوگئی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:یواےای نے پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا چھوٹ فعال کر دی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یواےای کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زایدآل نہیان سےگزشتہ دنوں ملاقات ہوئی جس میں برادر ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر باہمی ویزہ چھوٹ پر اتفاق ہوا۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تاکہ معاہدے کو مؤثر اور نافذ العمل بنایا جا سکے یہ طے پایا کہ ایم اویو پر دستخط کے 30 دن بعد ویزہ چھوٹ نافذالعمل ہو جائے گی۔ان کا کہنا...
    ملک میں پولیو کے 3نئے کیسزرپورٹ ، رواں سال تعداد 17ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک میں پولیو کے 3نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد 17 ہو گئی۔دو پولیو کیسز خیبر پختونخوااور ایک پولیو کیس سندھ سے سامنے آیا، قومی ادارہ صحت کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تینوں نئے پولیو کیسز کی تصدیق کردی۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت یوسی تختی خیل کی 15 ماہ کی بچی اور شمالی وزیرستان کی یونین کونسل میر علی تھری کی 6 ماہ کی بچی بھی پولیو سے متاثر ہوگئی۔ سندھ میں ضلع عمرکوٹ یوسی چجرو کا5سال کا بچہ پولیو سے متاثر ہوگیا۔ خیبر پختونخوا...
    اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نے اپنے مشہور فنکار دوستوں سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔ شوبز انڈسٹری میں قریبی دوستیاں معمول کی بات ہیں اور ہانیہ عامر کے کئی فنکاروں سے دوستانہ تعلقات مشہور ہیں۔ ایک وقت تھا جب ہانیہ نوجوان اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ سیر سپاٹے کرتیں اور موج مستیاں کرتی نظر آتی تھیں اور ان کی قریبی دوستی پر انڈسٹری میں بھی بات کی جاتی تھی۔ تاہم جون 2021 میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ہانیہ عامر، عاشر وجاہت اور ان کے بھائی نائل کو میوزک پر لپ سنکنگ کرتے اور بظاہر انتہائی بےتکلف انداز میں ساتھ لیٹے ہوئے دیکھا گیا مگر ان کا یہ انداز مداحوں اور سوشل میڈیا...
    معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کے بعد ان کی اہلیہ اسکائی ڈیلی کی شوہر کے حوالے سے کی گئی جذباتی پوسٹ وائرل ہوگئی۔2 روز قبل لیجنڈ ریسلر ہلک ہوگن کا انتقال فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔بتایا گیا تھا کہ ہوگن نے گزشتہ ماہ دل کی سرجری کرائی تھی اور وہ حالیہ ہفتوں میں صحت یاب ہورہے تھے۔ہوگن کی موت نے جہاں ان کے مداحوں کو گہرے صدمے سے دوچار کیا وہیں ان کے اہل خانہ بھی اس غم سے باہر نہیں آسکے ہیں۔حال ہی میں ہوگن کی اہلیہ نے شوہر کی موت اور موت سے قبل صحت کے حوالے سے جذباتی پوسٹ شیئر کی۔اسکائی ڈیلی نے شوہر کی موت کے...
    سٹی42:  پی ٹی آئی کے لیڈر حماد اظہر کے والد اور پنجاب کے سابق گورنر میاں اظہرآج شب لاہور میں فوت ہوگئے۔ میاں اظہر کافی عرصے سے علیل تھے ۔ میاں اظہر این اے 129 سے  قومی اسمبلی کے رکن  بھی تھے۔ ان کی وفات سے پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں ایک اور نشست سے محروم ہو گئی۔ میاں اظہر نے سیاست کا آغاز سابق ڈکٹیٹر جنرل ضیا الھق کی آمریت کے دوران غیر سیاسی سیاست سے کیا تھا۔ وہ لاہور میں ضیا الحق کے لائے ہوئے بلدیاتی نظام میں ابھرے اور لاہور کے مئیر بنے۔ بعد میں میاں اظہر مسلم لیگ نون کے لیڈر میاں نواز شریف کے لاہور  کی سیاست میں دستِ راست بن گئے تھے۔ میاں نواز شریف...
    نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی—فائل فوٹو نوبل انعام یافتہ  ملالہ یوسف زئی آج 28 برس کی ہو گئیں۔پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر نیوالی ملالہ یوسف زئی 1997 میں سوات کے شہر مینگورہ میں پیدا ہوئیں۔ تعلیم، امن اور خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنیوالی ملالہ کی آواز کو خاموش کرنے کے لیے دہشت گردوں نے ان پر 9 اکتوبر 2012 کو اسکول سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہونے کے بعد ملالہ ناصرف صحت یاب ہوگئی بلکہ دنیا بھر میں خواتین اور بچوں کی تعلیم کی آواز بھی بن گئی۔ ملالہ یوسف زئی نے تعلیم جیسے اہم موضوع پر بات چیت کی: شہزاد رائےپاکستانی گلوکار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بلوچستان میں مسلح افراد کی جانب سے بس مسافروں کے قتل کے اندوہناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین دہشت گردی قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشت گردی واقعے میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کر کے انھیں کیفرکردار تک پہنچائے۔انھوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان کے اضلاع ژوب اور لورالائی کے درمیان قومی شاہراہ پر مسافربسوں پر سوار 9 نہتے افراد کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لے کر ان کے بھائی  لاہور روانہ ہوگئے۔ اداکارہ کے بھائی نوید اصغر میت وصول کرنے کے لیے گزشتہ روز کراچی پہنچے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید اصغر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل پھپھو کا انتقال ہوا والدین صدمے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا گیا کہ والدین بہن کو قبول نہیں کررہے جو افواہیں تھیں، ہم پہلے دن سے انتظامیہ اور پولیس سے رابطے میں ہیں۔ حمیرا اصغر کی تدفین لاہور میں کی جائے گی۔ اداکارہ کے بھائی کی میڈیا سے گفتگو اداکارہ کے بھائی کے مطابق ان کا ایک سال سے حمیرا اصغر سے رابطہ منقطع تھا،...
    تحصیل خار کے ہیڈکوارٹر سے چند قدم فاصلے پر شنڈئی موڑ پر نامعلوم افراد کی جانب سے مولانا خان زیب کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں تین افراد زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی مولانا خان زیب قاتلانہ حملے میں ساتھی سمیت شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے ہیڈکوارٹر سے چند قدم فاصلے پر شنڈئی موڑ پر نامعلوم افراد کی جانب سے مولانا خان زیب کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں تین افراد زخمی ہوئے۔ حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری برائے امور علما اور باجوڑ موقع پر شہید ہوگئے جبکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکار شیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) کچی نہر اور چینل موری نہر میں ڈوب کر دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کچی نہر میں 15 سالہ لڑکا سعید ولد اشرف قمبرانی ڈوب گیا، ریسکیو اہلکار اور مقامی افراد نے لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا، دوسری جانب چینل موری میں کراچی کا رہائشی 30 سالہ اکبر علی ولد غلام رضا نہاتے ہوئے ڈوب گیا، ریسکیو ٹیم نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔
    ملاقات نوے منٹ تک جاری رہی، لیکن اختتام پر اعلامیہ جاری نہ کیا جاسکا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم میڈیا سے بات چیت کیے بغیر ہی وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں دو روز میں دوسری ملاقات کی۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات نوے منٹ تک جاری رہی، لیکن اختتام پر اعلامیہ جاری نہ کیا جاسکا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم میڈیا سے بات چیت کیے بغیر ہی وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر واضح پیش رفت نہ ہوسکی۔ ملاقات سے پہلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)اس دفعہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے محرم الحرام پر بھی اثر ڈالا کریانہ اسٹور کے مالک اختر ملک نے کہا کہ پہلے کی طرح سامان کی خرید وفروخت نہیں ہوئی لوگوں نے بہت کم خریداری کی چینی کے مہنگا ہونے کی وجہ سے شربت کی سبیلیں لگانے کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ۔باورچی اکرام نے بتایا پہلے ہمیں جہاں سے بیس بیس دیگوں کے آرڈر ملتے تھے وہاں سے اب پانچ سے سات دیگوں کے آرڈر مل رہے ہیں اور بہت سے لوگ صرف ایک دو دیگیں بنواکر اپنے خاص لوگوں بلوا کر نیاز لگانے کا حق ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوشت کے ایک دم ریٹ بڑھنے کی وجہ سے لوگ...
    عمارت کے ملبے تلے دبی آخری لاش 48 ویں گھنٹے میں ریسکیو کی گئی، لاش 15 سالہ محمد زید نامی لڑکے کی تھی، جو کہ عمارت کے زینے سے نکال گئی، لاش کو قانونی کارروائی کے بعد سول اسپتال روانہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے جاری طویل سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 50 سے زائد گھنٹوں بعد مکمل کر لیا گیا، مجموعی طور پر ڈیڑھ سالہ بچی سمیت 11 خواتین سمیت 27 افراد جان سے گئے، جبکہ حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح لیاری کے علاقے بغدادی فدا حسین شیخا روڈ پر واقع...
    کراچی: لیاری بغدادی میں مخدوش رہائشی عمارت گرنے کے دلخراش واقعے کو تین دن گزر گئے، تاہم ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ ملبے سے اب تک 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ بغدادی میں مخدوش رہائشی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام تیسرے روز بھی جاری ہے، رات گئے بچی سمیت مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت کے ملبے سے اب تک 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جن میں 9 خواتین، 15 مرد، ایک 10 سالہ بچہ اور ڈیڑھ سالہ بچی شامل ہیں۔ جاں بحق بچی کی شناخت ڈیڑھ سالہ مقدس جبکہ ایک اور لاش کی شناخت شعیب کے نام سے کی گئی ہے،...