صائم ایوب شرمناک فہرست میں رضوان کے ساتھ شامل ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
پاکستان کے ابھرتے ہوئے بیٹسمین صائم ایوب شرمناک فہرست میں شامل ہوگئے۔
عمان کیخلاف ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں اوپنر صائم ایوب پہلی ہی گیند پر بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔
صائم ایوب کو عمان کے بالر شاہ فیصل نے میچ کی دوسری گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا جب وہ گیند کو لیگزائیڈ کی جانب کھیلنے کی کوشش کر رہے تھے۔
صائم ایوب اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں چوتھی بار ڈک پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد وہ پاکستان کے اوپنرز کی فہرست میں محمد رضوان اور محمد حفیظ کے برابر آگئے ہیں۔
اس فہرست میں سب سے آگے بابراعظم ہیں جو چھ بار صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کامران اکمل پانچ بار صفر پر آؤٹ ہونے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
صائم ایوب اب ان دونوں کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب حسن نواز اور شاہ زیب حسن کے تین تین صفر ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق صائم ایوب کا ٹی ٹوئنٹی میں بیٹنگ اوسط تیس کے اوائل میں ہے جبکہ اسٹرائیک ریٹ 136.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صائم ایوب فہرست میں
پڑھیں:
لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے
لاہور:گرین ٹاؤن میں شہری آصف کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ قیصرہ نے اپنے آشنا رضوان شاہ کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ رضوان شاہ مقتول آصف کے پاس کام کرتا تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے آصف کو اس کے کارخانے میں قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق آصف کے قتل کے بعد اس کی بیوی قیصرہ اپنے آشنا رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول آصف کے لاپتا ہونے کا مقدمہ 23 اکتوبر کو خود اس کی بیوی قیصرہ نے ہی درج کرایا تھا تاکہ شک اس سے ہٹ جائے۔ تاہم تفتیش کے دوران شواہد اور بیانات میں تضادات سامنے آئے جس پر پولیس نے قیصرہ اور رضوان شاہ کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتول کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی ہے۔