Express News:
2025-11-02@02:15:20 GMT

کراچی، مختلف واقعات میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں

اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد میں دو مختلف واقعات میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون میں گھر کے اندر زہر خوانی کے واقعے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ 

ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شیر محمد سانگی نے بتایا کہ رئیس امروہی کالونی میں گھر کے اندر 32 سالہ افشاں نامی خاتون کی لاش ملی تھی اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ متوفیہ نے خواب آور گولیاں کھا کر مبینہ طور پر خودکشی کی ہے جبکہ متوفیہ بیمار بھی رہتی تھی۔

تاہم پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثنا قائد آباد آغا ٹاؤن میں گھر کے اندر خاتون جاں بحق ہوگئی اس حوالے چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 40 سالہ منطورہ بی بی کے نام سے کی گئی۔

جسے گھر کے اندر جھگڑے کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گھر کے اندر

پڑھیں:

اجتماعِ عام کی تیاریوں میں تیزی، بدل دو نظام خواتین کی جدوجہد میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا، جاوداں فہیم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت ہونے والے اجتماعِ عام کی تیاریاں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں،  اس سلسلے میں جامعۃ المحصنات کی پرنسپل رابعہ خبیب، بیٹھک اسکول کی مرکزی رکن ہما کلیم اور نگرانِ اجتماعِ عام فائزہ صدیقی نے ناظمہ حلقہ خواتین کراچی جاوداں فہیم سے ملاقات کی،  ملاقات میں نائب ناظمہ فرح عمران، شیبا طاہر، ہاجرہ عرفان، سمیہ عاصم، سمیعہ اسلم اور رکنِ مرکزی شوریٰ اسماء سفیر بھی شریک تھیں۔

اجلاس کے دوران اجتماعِ عام سے متعلق انتظامی امور، رضاکار ٹیموں کی تیاریوں اور ادارہ جاتی شرکت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا،  جامعۃ المحصنات اور بیٹھک اسکول کی جانب سے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں اور تیاریوں کی تازہ پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

پرنسپل رابعہ خبیب نے کہا کہ جامعۃ المحصنات کی طالبات اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھانے کے لیے پُرعزم ہیں، اساتذہ اور طالبات دونوں ہی اس اجتماع کو تاریخی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

بیٹھک اسکول کی نگران فائزہ صدیقی نے بتایا کہ اسکول کے طلبہ و طالبات اور خواتین معلمات  بدل دو نظام  کے پیغام کو عام کرنے کے لیے پرجوش ہیں اور نظم و ضبط کے ساتھ اجتماع کی کامیابی کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔

ناظمہ حلقہ خواتین کراچی جاوداں فہیم نے اس موقع پر کہا کہ اجتماعِ عام خواتین کی فکری، دعوتی اور تنظیمی جدوجہد میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی محنت ہی کامیابی کی ضمانت ہے، یہ اجتماع کارکنان کے اندر نیا عزم اور جوش پیدا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کے ساتھ مل کر اس فرسودہ اور کرپٹ نظام کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ جاوداں فہیم نے تعلیم یافتہ خواتین سے اپیل کی کہ وہ کرپشن سے پاک اور منصفانہ پاکستان کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد تیز کریں۔

ناظمہ کراچی نے آخر میں کہا کہ ہم ملک کی ہر عورت کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اجتماعِ عام میں شرکت کرے، ہماری نظم و اتحاد کو قریب سے دیکھے اور اس تحریکِ اصلاحِ معاشرہ کا حصہ بنے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • ایشوریہ رائے 52 سال کی ہوگئیں؛ جواں نظر آنے کا راز بھی بتادیا
  • شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی: مختلف نوعیت کی 184 ہیوی وہیکلز کے بھی ای چالان کیے گئے، پولیس
  • کراچی: پانچ روز کے دوران آتشزدگی کے متعدد واقعات، اربوں کا نقصان اور دو افراد جان سے گئے
  • کراچی میں رات گئے مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق
  • حلقہ خواتین کی جانب سے اجتماعِ عام کی تیاریوں میں تیزی
  • کراچی، پانچ دنوں میں آتشزدگی کے متعدد واقعات، اربوں روپے کا نقصان، دو افراد جاں بحق
  • کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان جاں بحق، 2 زخمی
  • کراچی میں ایک ہی دن میں آتشزدگی کے تین بڑے واقعات، ٹائر کے گودام میں لگی آگ تاحال بے قابو
  • اجتماعِ عام کی تیاریوں میں تیزی، بدل دو نظام خواتین کی جدوجہد میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا، جاوداں فہیم