محرابپور ، پولیس ناکام ،عوام غیرمحفوظ ہوگئے ،بے امنی عروج پر
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251005-11-7
محراب پور(جسارت نیوز)پولیس ناکام، عوام غیر محفوظ ہوگئے، چوری اور ڈکیتی واردات کا سلسلہ جاری، محبت ڈیرو پولیس تھانہ کی حدود گاؤں شہمیر ڈیرو میں امیر الدین ملاح کے گھر چوری کی واردات دوران اہل خانہ کے بیدار ہونے اور مزاحمت پر چوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں گھر میں موجود افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے، امیر الدین ملاح کے مطابق چور 3 تولہ کے طلائی زیورات، 2 لاکھ کی نقدی اور قیمتی گھریلو سامان چرا کر فرار ہوگئے ایک دوسری واردات میں محبت ڈیرو خان واہن رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر گاؤں بڈو قریشی کے پاس رہزن اسلحہ کے زور پر زاہد سولنگی سے مال بردار (گڈز) رکشہ نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، محراب پور پولیس تھانہ کی حدود ٹھری میرواہ رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر لانگڑجی پل کے پاس مبینہ ڈکیتی واردات میں رہزن 50 ہزار کی نقدی اور2موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق وہ ڈکیتی واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
گلگت: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں کیونکہ خطے اور دنیا میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران میں ایک اسکول پر میزائل حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا بوجھ صرف متاثرہ ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے عوام اٹھا رہے ہیں، اس لیے امن کی تمام کوششوں کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا سیاستدان نہیں جس نے ان کی طرح ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ہر تحصیل تک پہنچے ہیں اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔
انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کا واحد ایسا فلاحی پروگرام ہے جو براہِ راست غریب عوام تک پہنچتا ہے۔ ان کے مطابق اس پروگرام کے خلاف کی جانے والی تمام سیاسی سازشیں ناکام ہوں گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا تاریخی کردار رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو دفاعی اور معاشی دونوں لحاظ سے مضبوط ہونا چاہیے اور ایسی معاشی پالیسی اختیار کی جانی چاہیے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔
انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی مقامی لوگوں کو ان کے وسائل پر حق ملکیت دلانے کے لیے کام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کو حصہ دار بنایا جانا چاہیے تاکہ ترقی کے ثمرات سب سے پہلے مقامی لوگوں تک پہنچ سکیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عوام نے انتخابات میں ان کی جماعت پر اعتماد کیا تو گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔