امیتابھ بچن آنجہانی والدہ کی آواز سن کر آبدیدہ ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار اور ’شہنشاہِ‘ کہلانے والے امیتابھ بچن اپنی والدہ تیجی بچن کی آواز سن کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔
کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 17 کی ایک قسط میں دکھایا گیا کہ جب امیتابھ بچن کو ان کی والدہ کی آواز سُنائی گئی تو وہ آبدیدہ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
آڈیو پیغام میں تیجی بچن نے کہا، ’میں بہت خوش قسمت ہوں، جہاں بھی جاتی ہوں لوگ مجھے میرے بیٹے کی وجہ سے پیار اور عزت دیتے ہیں۔ ایک ماں کے لیے اس سے بڑی خوشی کوئی نہیں ہوسکتی۔‘ یہ الفاظ سنتے ہی امیتابھ بچن کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور وہ چند لمحوں کے لیے خاموش ہوگئے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2007 کو ممبئی میں امیتابھ بچن کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا۔ تیجی بچن کے بیٹے بالی ووڈ کے سپت اسٹار امیتابھ بچن نے ہمیشہ اپنی والدہ کو زندگی کی سب سے بڑی رہنما اور حوصلہ قرار دیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن
پڑھیں:
شوہر کو مذاق میں دوسری شادی کا مشورہ دیا تو وہ پریشان ہوگئے، منزہ عارف
کراچی:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی شفٹ ہونے کے بعد انہوں نے شوہر سے مذاق میں دوسری شادی کا مشورہ دیا تھا جس پر وہ حیران اور پریشان ہوگئے تھے۔
منزہ عارف نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ لاہور میں ماہرِ تعلیم تھیں لیکن ڈراموں کے سلسلے میں انہیں کراچی منتقل ہونا پڑا جہاں ان کے شوہر نے ہمیشہ بھرپور ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں طویل قیام کے دوران شوہر کی فکر رہتی تھی اور وہ ہر سفر میں انہیں خود ایئرپورٹ چھوڑنے اور لینے آتے تھے۔
منزہ کے مطابق ان کے شوہر ان کا سب سے بڑا سہارا ہیں جو ان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ہر قدم پر حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
اداکارہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شوہر سے مذاق میں کہا کہ وہ چاہیں تو دوسری شادی کر لیں، شاید انہیں تنہائی محسوس ہوتی ہو لیکن یہ سن کر شوہر الٹا پریشان ہوگئے اور پوچھنے لگے کہ وہ ایسا مشورہ کیوں دے رہی ہیں۔
منزہ عارف نے کہا کہ یہ صرف میاں بیوی کے درمیان ایک ہلکا پھلکا مذاق تھا، جسے شوہر نے کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔ انہوں نے اپنے شوہر کو مکمل 'گرین فلیگ' قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کی مضبوط سپورٹ رہے ہیں۔