سندھ کے اضلاع بدین اور ٹھٹھہ میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 29 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر رپورٹ یونیوالے 29 میں سے 18 کیسز خیبر پختونخوا، 9 سندھ، ایک پنجاب اور ایک گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جس سے بچاؤ کا واحد راستہ بچوں کو بار بار پولیو ویکسین پلانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان انسداد پولیو پروگرام اور یوفون 4G کااسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان

حکام کا کہنا ہے کہ ستمبر میں ہونے والی سب نیشنل پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی گئی۔

انسدادِ پولیو پروگرام کے تحت اب اکتوبر میں قومی سطح پر ایک بڑی مہم شروع کی جائے گی جو 13 سے 19 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار

اس دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کے کیپسول بھی دیے جائیں گے۔ مہم میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز حصہ لیں گے جو گھر گھر جا کر بچوں کو یہ سہولت فراہم کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو ابھی تک مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکا۔ بار بار مہمات چلانے کے باوجود ویکسینیشن سے محروم رہ جانے والے بچے اس مرض کے پھیلاؤ کا باعث بنتے ہیں۔

حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ ملک کو اس مہلک وائرس سے نجات دلائی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بدین پنجاب پولیو پولیو ویکسین ٹھٹھہ خیبر پختونخوا سندھ گلگت بلتستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پولیو پولیو ویکسین ٹھٹھہ خیبر پختونخوا گلگت بلتستان پولیو ویکسین بچوں کو

پڑھیں:

حیدرآباد: آتشبازی دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 10 ہوگئی

حیدرآباد:

لطیف آباد میں آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے کا ایک اور زخمی نوجوان جان کی بازی ہار گیا، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

سول اسپتال کے انچارج برنس وارڈ ڈاکٹر روشن چانڈیو کے مطابق 30 سالہ وقاص ولد ارشد سول اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھا آج وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ڈاکٹر روشن چانڈیو کے مطابق برنس وارڈ میں زیر علاج ایک زخمی انس کو اس کے اہل خانہ کراچی لے جارہے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے وقاص کے بھائی کاشف کی حالت میں کچھ بہتری آرہی ہے۔

واضح رہے کہ آج زخمی وقاص کے جاں بحق ہونے کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جاپان کا پاکستان انسداد پولیو پروگرام کیلئے 35 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
  • جاپان کا پاکستان کیلیے 3.5 ملین ڈالر پولیو گرانٹ کا اعلان
  • خسرہ روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم شروع
  • حیدرآباد، آتشبازی فیکٹری دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 10 ہوگئی
  • حیدرآباد: آتشبازی دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 10 ہوگئی
  • حیدرآباد: آتشبازی دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 10 ہوگئی
  • کراچی: ایڈا ریو ویلفیئر میں ’خسرہ و روبیلا اور پولیو ویکسین مہم 2025‘ کا افتتاح
  • ملک بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز
  • ملک میں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا آغاز
  • وفاقی آئینی عدالت کے مزید 2 ججز نے حلف اٹھالیا، ججز کی تعداد 7 ہوگئی