پاک فوج نے مزید 4 بھارتی ڈرون مار گرائے، کل تعداد 7 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستانی حدود میں دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے چارمزید بھارتی ڈرونز تباہ کردیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرونز نے پاکستانی حدود میں دراندازی کرنے کی کوشش کی ، جس کے بعد پاک فوج نے پکھلیاں اور سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کے چار اور ڈرونز کومار گرایا ۔ اس کے علاوہ پاکستان نے جدید دفاعی اور تکنیکی ای ڈبلیو صلاحیتوں کی وجہ سے نیچے اتار کر دو مزید بھارتی ڈرونز کو قبضے میں بھی لےلیا ۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
بھارتی فوج کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے دراندازی کی ناکام کوشش کی جا رہی تھی، اس سے قبل برنالہ ،شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھی بھارت کے تین ڈرونز گرائے جا چکے ہیں، جس کے بعد اب تک کل سات بھارتی ڈرونز گرائے جا چکے ہیں، ان میں ایک بڑا ہیرون مسلح ڈرون بھی ہے۔
پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بھارتی ڈرونز
پڑھیں:
امریکی فوج سے سینئر جرنیلوں کی تعداد 20فیصد کم کرنے کا حکم
2023میں 37فور اسٹار جنرلز تھے اب تقریبا 900جنرل اور فلیگ آفیسرز ہیں
پیٹ ہیگستھ کا اس حوالے سے دستخط کردہ میمو امریکی میڈیا نے حاصل کرلیا، رپورٹ
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے امریکی افواج سے سینئر جرنیلوں کی تعداد 20 فیصد کم کرنے کا حکم دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون کی سینئر قیادت کو حکم دیا کہ فوج میں فور اسٹار جنرلز اور ایڈمرلز کی تعداد میں کم از کم 20 فیصد کمی کی جائے ۔پیٹ ہیگستھ کا اس حوالے سے دستخط کردہ میمو امریکی میڈیا نے حاصل کرلیا۔میمو میں پینٹاگون کو نیشنل گارڈ میں جنرل افسران کی تعداد میں 20فیصد اور پوری فوج میں جنرل اور فلیگ افسران کی کل تعداد میں 10فیصد کمی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق 2023تک پوری امریکی فوج میں 37 فور اسٹار جنرلز اور ایڈمرل تھے ۔اس وقت فوج میں تقریبا 900جنرل اور فلیگ آفیسرز ہیں جن کا رینک ایک (ون) اسٹار یا اس سے زیادہ ہے ۔امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے میمو میں لکھا کہ یہ کٹوتیاں اضافی جنرل اور فلیگ آفیسرز کے عہدوں کو کم کر کے قیادت کو بہتر بنانے اور اضافی عہدوں کو ہٹانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔
سینئر جرنیل