بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہری شہید، 46 زخمی ہوگئے، تمام طیارے اوراثاثے محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) بھارت کے میزائل حملوں میں 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے جن میں اب تک 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوہئے ہیں، لائن آف کنٹرول پر انڈین جارحیت سے 5 شہید ہو گئے، احمد پور شرقیہ میں 13 شہادتیں ہوئیں، مظفر آباد میں 3، کوٹلی میں 2، مریدکے میں 3 شہری شہید ہوئے، احمد پورشرقیہ میں مسجد سبحان پر 4 حملے کیے گئے، مسجد سبحان پر حملے میں بچی سمیت 13 شہری شہید اور 31 زخمی ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مظفرآباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 3 شہید، بچی زخمی اور مسجد شہید ہوگئی، کوٹلی میں مسجد عباس پر حملہ کیا گیا، حملے میں 16 سالہ لڑکی اور بچہ شہید ہوا، مریدکے میں مسجد پرحملہ ہوا جس میں ایک شہید، ایک زخمی اور 2 لاپتا ہوئے، سیالکوٹ میں گاؤں پر 2 گولے گرے، جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا، شکرگڑھ پر 2 حملے ہوئے، ڈسپنری کو معمولی نقصان پہنچا، بھارت نے معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا، عالمی میڈیا کو ان جگہوں کا دورہ کرایا جائے گا۔(جاری ہے)
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 10 طیاروں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی، اس دوران بھارت کے 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایس یو 30 طیارے مار گرائے ہیں، پاک فضائیہ کے تمام طیارے اور اثاثے محفوظ ہیں، پاک فوج پوری قوم کی حمایت کے ساتھ جارحیت کا جواب دیتی رہے گی، بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا اور پاکستان کی جری قوم کو للکارا ہے، اُس کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جس کے لیے یہ واضح کر دوں وقت اور جگہ کا تعین ہم کریں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شہری شہید
پڑھیں:
نیو کراچی میں جیولری شاپ پر ڈکیتی، فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی
کراچی:نیو کراچی باڑا مارکیٹ میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔
خواجہ اجمیر نگری تھانے کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو سی فور باڑا مارکیٹ بسم اللہ جیولری شاپ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے جبکہ مسلح ملزمان واردات کے دوران طلائی زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے۔
زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈز کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت غلام یاسین اور عبدالکریم کے ناموں سے کی گئی، واردات کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سینٹرل سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔
ایس ایچ او خواجہ اجمیرنگری سرفرازراجپوت نے بتایا کہ واردات میں ملوث ملزمان کی تعداد 4 تھی اور وہ 2 موٹر سائیکلوں پرسوارتھے، سیکیورٹی گارڈز ٹانگ میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مسلح ملزمان کی جانب سے لوٹے گئے طلائی زیورات کی مالیت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، پولیس نے جائے واردات سے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔