بھارت کا رات گئے پاکستان کے 6 مقامات پر میزائل حملہ،8شہری شہید،پاک فوج کا منہ توڑجواب،بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز اور5طیارے تباہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بھارت نے رات کے اندھیر میں پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5مقامات پر میزائل فائر کیئے تاہم پاک فوج کی جانب سے فوری بھرپور جوابی کارروائی میں بھارت کے دو طیارے مار گئے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی کہ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے ہیں، جس میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ دو لاپتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احمد پور ایسٹ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا یہاں 4 حملے ہوئے اور 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، جن میں ایک تین سالہ بچی بھی شامل ہیں، دو مرد اور دو خواتین بھی شہید ہوئے اور 31 زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں ایک مسجد شہید ہوئی ہے، شہری آبادی میں 4 کوارٹرز کو نقصان پہنچا جہاں عام لوگ رہائش پذیر تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مظفر آباد میں شاہی والا نالہ میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا اور یہاں دشمن کی طرف سے 7 حملے کیے گئے، اس میں ایک بچی زخمی اور ایک مسجد شہید ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، 5 حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں 16 سالہ لڑکی اور 18 سالہ لڑکا شہید ہوئے، ایک ماں اور بیٹی زخمی ہیں۔ میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ مریدکے میں مسجد ام القرا کو نشانہ بنایا گیا، 4 حملے کیے گئے، ایک شہری شہید اور دوسرا زخمی ہے، دو لوگ یہاں لاپتا ہوگئے ہیں، مسجد شہید ہوگئی ہے، اطراف میں غریب لوگوں کے کوارٹرز کو نقصان پہنچا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیالکوٹ کے شمال میں گاؤں کوٹلی لوہاراں پر دو حملے کیے گئے، ایک گولہ پھٹا نہیں اور ایک گولہ کھلے کھیت میں گرا ہے یہاں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آخری مقام شکرگڑھ کے قریب ہے جہاں دو حملے کیے گئے، نقصان نہیں ہوا ہے تاہم ایک ڈسپنسری کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دشمن کے اس بزدلانہ، بلااشتعال، بلاجواز حملے کا بھرپور جواب افواج پاکستان پاکستانی قوم کی حمایت سے دے رہی ہے اور دیتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقامات میں لائن آف کنٹرول پر گزشتہ روز قومی اور بین الاقوامی میڈیا کو لے جایا گیا تھا کیونکہ بلاجواز جو الزامات لگائے جاتے ہیں اسے آگاہ کیا جائے، اسی طرح صبح میڈیا کو مریدکے اور بہاولپور کو جانا تھا، جس کا اعلان حکومت کی جانب سے کل شام کو کیا گیا تھا۔ میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ آج میڈیا کو جہاں معصوم شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا ہے وہاں میڈیا کو لے جایا جائے تاکہ بھارت کی اس ننگی جارحیت کو تمام دنیا دیکھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کو نشانہ بنایا گیا حملے کیے گئے نے کہا کہ میڈیا کو ایس پی
پڑھیں:
سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
سعودی عرب میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے ساتھ عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے تیار کی گئی مقامی موبائل ایپ ’ہُدہُد‘ (Hudhud) مکہ مکرمہ کے مذہبی، تاریخی اور سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کا مؤثر ذریعہ بن گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سال بھر دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عمرہ زائرین مکہ کی سڑکوں، گلیوں اور ٹریفک سے ناواقف ہونے کے باعث دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔ اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ’ہُدہُد‘ ایپ متعدد زبانوں میں دستیاب ہے اور جدید ڈیجیٹل نقشوں اور نیویگیشن سسٹم کی مدد سے زائرین کو مطلوبہ مقام تک مختصر اور آسان راستہ فراہم کرتی ہے۔
حج و عمرہ امور کے ماہر سعد الجودی نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار کی گئی نقشہ سازی اور نیویگیشن ایپس اب زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا اہم حصہ بن چکی ہیں۔ ان کے مطابق ’ہُدہُد‘ صرف راستہ دکھانے تک محدود نہیں بلکہ زائرین کو ایسے مذہبی، تاریخی اور ثقافتی مقامات سے بھی متعارف کراتی ہے جن کے بارے میں بہت سے لوگ پہلے سے آگاہ نہیں ہوتے۔
Digital innovation is rapidly reshaping Saudi Arabia’s Hajj and Umrah services sector, and Saudi application Hudhud is another front-runner https://t.co/VPqPcDtolP pic.twitter.com/AAvP5Im9wJ
— Arab News (@arabnews) July 23, 2026
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں جاری ڈیجیٹل تبدیلی اب حجاج اور عمرہ زائرین کی روزمرہ سرگرمیوں میں واضح طور پر نظر آتی ہے، کیونکہ زیادہ تر مسافر اب اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے سفر کی منصوبہ بندی اور رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ ان کے بقول اس طرح کی ایپس وژن 2030 کے اس مقصد کو بھی تقویت دیتی ہیں جس کا ہدف زائرین کے تجربے کو بہتر بنانا اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنا ہے۔
پہلی بار مکہ آنے والے زائر سمیر المغربی نے بتایا کہ ’ہُدہُد‘ ایپ کی مدد سے وہ بغیر کسی مشکل کے متعدد تاریخی اور مذہبی مقامات تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں مختلف مقامات تلاش کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر بار بار سرچ کرنا پڑتی یا لوگوں سے راستہ پوچھنا پڑتا تھا، لیکن اس ایپ نے نہ صرف ان کا وقت بچایا بلکہ انہیں زیادہ اطمینان کے ساتھ عبادت اور تاریخی مقامات کی زیارت کا موقع بھی فراہم کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب اور امریکا کے درمیان جوہری توانائی کے پرامن استعمال پر معاہدہ
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جدید ڈیجیٹل سہولیات، اسمارٹ ایپس اور جدید نیویگیشن سسٹمز کے ذریعے حجاج اور عمرہ زائرین کو بہتر، محفوظ اور سہل سفری تجربہ فراہم کرنا مملکت کی ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو مکہ مکرمہ میں عبادات اور مقدس مقامات کی زیارت کے دوران زیادہ سے زیادہ سہولت میسر آ سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب مکہ ہدہد ایپ