اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان میں 5 مقامات پر میزائل حملہ کردیا۔ پاکستان کی جوابی کارروائی میں دو رافیل سمیت 3 بھارتی طیارے مار گرائے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کوٹلی، بہاولپور، مریدکے، باغ اور مظفر آباد میں بزدلانہ میزائل حملے میں 3 پاکستانی شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں شدت سے اضافہ ہوا ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ دیر قبل بزدل دشمن بھارت نے بہاولپور کے علاقے احمد ایسٹ، کوٹلی اور مظفر آباد میں سبحان اللہ مسجد پر فضا سے تین مقامات پر فضائی حملے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر اس کا جواب دے گا۔ اس گھناؤنی اشتعال انگیزی کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور وہ بعد میں مزید معلومات فراہم کریں گے۔ اس بزدلانہ حملے سے بھارت نے جو عارضی خوشی حاصل کی ہے وہ دائمی غم میں بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کوٹلی، بہاولپور کے احمد پور شرقیہ، باغ، مظفر آباد اور مریدکے کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ احمد پور شرقی میں ایک بچے کی شہادت اور 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوٹلی میں 2 شہری شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں ایک مسجد پر حملہ کیا گیا تھا، میزائل اس کے قریب ایک گھر پر گرا ہے، جہاں والدین اور ایک بچہ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کوٹلی کی ایک مسجد پر بھی حملہ کیا گیاہے، انہوں نے کہا کہ مساجد پر یہ حملے آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کی نشاندہی کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے مساجد کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظفر آباد میں ایک میزائل سڑک پر گرا تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ، لیکن مزید تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی جوابی کارروائی زمین اور فضا میں جاری ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے کی ایکس پر ایک پوسٹ میں سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔ اس بزدلانہ حملے میں اب تک ایک معصوم بچہ شہید ہو چکا ہے جبکہ ایک خاتون اور ایک مرد شدید زخمی ہے۔ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے میں بے گناہ پاکستانیوں کو نشانہ بنایا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے شہری علاقوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ ہماری زمین پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو مہنگی پڑے گی۔ امریکی نیوز چینل سکائی نیوز اور برطانوی میڈیا کے مطابق پاک فضائیہ نے رافیل سمیت 2 بھارتی طیارے گرا دیئے ہیں۔ دوسرا طیارہ مگ 21 ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افواج نے کارروائی کر کے بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز بھی تباہ کر دیا۔ دریں اثناء بھارت نے پاکستان پر حملے کو ’’آپریشن سندور‘‘ کا نام دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے کسی پاکستانی فوجی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا۔  بھارتی وزارت دفاع نے پاکستان میں حملوں کی تصدیق کر دی اور کہا ہے کہ پاکستان میں 9 مقامات پر حملہ کیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز تباہ کر دیا۔ سکائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کا رافیل جہاز مار گرایا ہے۔ کئی چوکیاں تباہ کر دی گئیں۔ پاکستان نے برنالہ سیکٹر میں بھارتی ڈرون بھی مار گرایا۔ علاوہ ازیں تمام پروازیں منسوخ اور ری ڈائیورس کی گئیں ،پاکستان کی پوری فضائی حدود کی بندش کا یہ فیصلہ حفاظتی وجوہات یا قومی سلامتی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کو ابتدائی طور پر 48 گھنٹوں کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور تمام مسافروں کو فوری طور پر گھر جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس اقدام کے تحت اسلام آباد آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز SV 726 کو بھی کراچی ایئرپورٹ پر موڑ دیا گیا ہیتمام فلائٹس کو کراچی ایئرپورٹ پر ری ڈائیورس کیا گیا ہے تاکہ روانگی اور آمد کے عمل کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھا جا سکے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان کی پوری فضائی حدود کی بندش کا یہ فیصلہ حفاظتی وجوہات یا قومی سلامتی کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس کے تحت متعلقہ حکام حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور آئندہ اقدامات کا اعلان متوقع ہے۔ علاوہ ازیں پاک فوج کی میزائل سٹرائیک نے ایل او سی پر دودھیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ اڑا دی ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام مظفر آباد میں بجلی بند کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ایل او سی وادی لیپہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی گولہ باری جاری ہے۔ مظفر آباد کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ مظفر آباد کے علاقے شنوانی نالہ بھارتی حملے میں دو بچیاں زخمی ہو گئیں۔ جن کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر جوابی کارروائی انہوں نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ کے مطابق پاک کہ پاکستان پاکستان کی کیا گیا ہے حملہ کیا کو نشانہ احمد پور بھارت نے حملے میں ذرائع کے کر دیا

پڑھیں:

ایک گھنٹے میں یمن کے اسرائیل کیخلاف کامیاب میزائل اور ڈرون حملے

ترجمان یجیٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی افواج نے صیہونی ریاست کے علاقے تل ابیب کو ہائپرسونک میزائل فلسطین 2 سے نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن اسلامی کی مسلح افواج کے ترجمان یجیٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی افواج نے صیہونی ریاست کے علاقے تل ابیب کو ہائپرسونک میزائل فلسطین 2 سے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میزائل نے کامیابی سے ھدف کو نشانہ بنایا اور ہزاروں صیہونی پناہ گاہوں میں جا چھپے۔ انہوں نے کہا کہ اسی ایک گھنٹے میں یمنی افواج نے مقبوضہ فلسطین میں بندرگاہ ام الرشراش اور بئر السبع میں حساس مقام کو تین ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے باوجود یمنی افواج نے فلسطینی مظلومین کی حمایت میں سمندروں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور مسلسل اسرائیل کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔  

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
  • خیبر میں فورسز کی کارروائی، خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک
  • دوحہ حملے کے بعد خلیج تعاون کونسل کا مشترکہ فوجی مشقوں اور میزائل وارننگ سسٹم پر اتفاق
  • معروف امریکی گلوکار طیارے کے حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت ہلاک
  • جسٹس طارق جہانگیری سمیت 5 ججز نے جسٹس سرفراز ڈوگر کے اقدامات سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیئے
  • بھارت میں بیٹی کو بوجھ سمجھنے کی روایت ایک اور معصوم پر بھاری
  • یمن کے اسرائیل کیخلاف کامیاب میزائل اور ڈرون حملے
  • ایک گھنٹے میں یمن کے اسرائیل کیخلاف کامیاب میزائل اور ڈرون حملے
  • ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 21 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
  • شہید ارتضیٰ عباس کو خراجِ عقیدت؛ معرکۂ حق میں عظیم قربانی کی داستان