Daily Mumtaz:
2025-05-08@14:23:55 GMT

برنالہ آزاد کشمیر شہر میں لائٹس بند کرنے کے اعلانات

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

برنالہ آزاد کشمیر شہر میں لائٹس بند کرنے کے اعلانات

برنالہ آزاد کشمیر شہر میں مساجد کے ذریعے لائٹس بند کرنے کے اعلانات کیے گئے۔

باغ آزاد کشمیر اور مضافاتی علاقوں میں مکمل طور پر بجلی بند ہے جبکہ سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری سے ملحقہ علاقوں میں بلیک آؤٹ ہے۔

علاوہ ازیں پسرور شہر کے بازار بند، سڑکوں کی لائٹس بھی بند کردی گئیں۔

واضح رہے کہ قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ رات جارحیت کر کے فاش غلطی کی ہے، اسے اس کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آؤٹ رکھنے کا حکم

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔راولپنڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق شام 7 سے صبح 5 بجے تک نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ تمام رات اسٹریٹ لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی۔ رہاہشی بھی گھروں کے باہر اور پورچ وغیرہ کی لائٹس بند رکھنے کے پابند ہوں گے۔انتظامیہ نے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں مکمل کور رکھنے، گھروں میں محدود لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہریوں کو بلیک آؤٹ کے دوران غیر ضروری سفر سے بھی اجتناب کی ہدایات کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام سے خصوصی اپیل 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پروفیسرخورشید احمد ..اہل کشمیر کے پشتیبان وامت کے پاسباں
  • پاک بھارت جنگ کے بادل مزید گہرے، وفاقی دارالحکومت کے تجارتی مراکز میں بلیک آئو ٹ کے اعلانات
  • راولپنڈی اور اسلام آباد میں لائٹس بند رکھنے کی ہدایت
  • راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آؤٹ رکھنے کا حکم جاری
  • راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آؤٹ رکھنے کا حکم
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کی ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی ہدایت
  • ایل او سی پر شدید گولہ باری جاری،، پاک فوج نے برنالہ میں بھارتی ڈرون مار گرایا
  • بھارت کو ایک اور شکست کا سامنا، پاکستان نے برنالہ سیکتر میں بھارت کا ڈرون مار گرایا
  • محبوبہ مفتی کا مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرنے پر زور