اسلام آباد میں کالے بادلوں کے باعث دن میں اندھیرا چھا گیا، تیز ہواؤں کے بعد موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد جڑواں شہروں میں موسم خوشگوار ہوگیا۔ 

ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

اسلام آباد کی مختلف شاہراوں پر پانی جمع ہونے لگا، آبپارہ میں پانی متعدد گھروں میں داخل ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا تاہم پولیس شہریوں کی مدد کرنے میں مصروف رہی

ادھر ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے بتایا کہ راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات ہے۔

ترجمان واسا کے مطابق راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں 29، پی ایم ڈی میں 30، گولڑہ میں 10 اور کچہری میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

اس کے علاوہ مری، باجوڑ اور چکوال کے گرد و نواح تلہ گنگ، لاوہ، کلرکہار اور چوآسیدن شاہ میں بھی شدید آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

آئیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئیسکو ریجن کےعلاقوں اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک میں طوفانی ہوائیں اور ژالہ باری سے 11 کے وی کے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ، متعلقہ فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے۔ مختلف مقامات پر بجلی کی تاریں اور کھمبے درختوں اور سائن بورڈز کے گرنے سے متاثر ہوئے۔

انہوں نے صارفین کو بجلی کی تاروں کھمبوں ٹرانسفارمرز، میٹرز اور دیگر تنصیبات سے مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت دی ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کی گئی ہے۔ سی پی پی اے نے اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی ہے، نیپرا کا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر 29 ستمبر کو سماعت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، اکتوبرکے بلوں میں اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیے جانےکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا نےگزشتہ ہفتےکے الیکٹرک کےلیے جون اور جولائی کی ماہانہ ایڈ جسٹمنٹس کا نوٹیفکیشن کیا تھا ۔اس وقت کے الیکٹرک صارفین کو2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں 2 روپے57 پیسےکمی کاریلیف مل رہا ہے، باقی صارفین کےلیےجولائی کی ایڈ جسٹمنٹ میں ایک روپے 79 پیسےکی کمی کی گئی تھی۔

ڈسکوزصارفین کوجولائی کی ایڈجسٹمنٹ کاریلیف رواں ماہ کےبلوں میں مل رہاہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوات میں موسلادھار بارش؛ دریا کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
  • راولپنڈی، جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 12 اہم مقدمات کی سماعت آج ہو گی
  • گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کے اہم اقدامات
  • کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کی شدید وبا پھیلنے کا خطرہ
  • کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا