لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 24 مئی ۔2025 )چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ نے لاہور پریس کلب کے پروگرام ”میٹ دی پریس“ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، نائب صدر صائمہ نواز، فنانس سیکرٹری سالک نواز سمیت سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد شریک تھی. صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ کو پریس کلب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مضان بٹ کے آنے سے بجلی کی صورتحال بہتر ہوئی، امید کرتے ہیں کہ نظام کو مکمل آٹو میشن پر لے جایا جائے گا .

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان بٹ ایمانداراور قابل ترین آفیسر ہیں، رمضان بٹ اور انکی ٹیم بجلی کے مسائل کے حل اور صارفین کو سہولیات پہنچانے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں،انکے آنے کے بعد صارفین کی لیسکو چیف تک رسائی آسان ہوئی ہے. چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ نے کہا کہ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کا نظام لانے جا رہے ہیں، وزیر اعظم پاکستان کی منظوری سے جلد یہ منصوبہ لانچ ہو جائے گا، صارفین آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں جس پر فوری عمل ہوتا ہے اور صارفین کو انکی دہلیز پر سہولت فراہم کی جارہی ہے، لیسکو میں لوڈ شیڈنگ ان علاقوں میں ہے جہاں بجلی چوری ہوتی ہے،لیسکو میں 2300 فیڈرز میں سے 216 فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ہے اور وہ بھی زیادہ سے زیادہ چار گھنٹے ہوتی ہے، بجلی چوری کو روکنے میں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے،بجلی چوری روکنے کے لئے وزیراعظم اور دیگر اعلی آفسران نے فری ہینڈ دیا ہے .

انہوں نے کہاکہ ہم پنجاب پولیس اور رینجرزکے ساتھ ملکر بجلی چوروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیںاور چھوٹے بڑے سب بجلی چور ہمارے قابو میں آ رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ بجلی چوری ختم کرکے 24 گھنٹے بجلی مہیا کریں. انہوں نے بتایا کہ آج کے دن 3300 میگاواٹ کی ڈیمانڈ تھی جبکہ لیسکو کے پاس 3400 میگاواٹ بجلی مہیا تھی،حکومتی ادارے جو بجلی کے نادہندہ ہیں ان سے بات چل رہی ہے امید ہے دو ماہ میں پنجاب حکومت کے محکموں کے بل ادا ہو جائیں گے،لیسکو کے صارفین اوور بلنگ سے جلد چھٹکارا حاصل کر لیں گے اگر کہیں اوور بلنگ ہو گی تو اس کا ذمہ دار میں ہوں گا.

انہوں نے کہا کہ چیئرمین لسیکو عامر ضیا اور ڈائریکٹر طاہر بشارت چیمہ کا تعاون قابل تحسین ہے اور یہی وجہ ہے کہ لیسکو کے پاس میٹریل کی بھی کوئی قلت نہیں ، لیسکو میں اس وقت سارا نظام آٹو میشن پر چلا گیا ہے، لیسکو ہماری ماں کی مانند ہے جس کی خدمت ہمارا فرض ہے تقریب کے اختتام پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے معزز مہمان کو پھول پیش کئے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لاہور پریس کلب بجلی چوری انہوں نے رہے ہیں نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا بجلی سے چلنے والے پنکھے تبدیل کرنے کا منصوبہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ملک بھر میں توانائی بچت کے تحت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بجلی سے چلنے والے روایتی پنکھوں کو کم بجلی خرچ کرنے والے جدید پنکھوں سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  یہ فیصلہ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پنکھا تبدیلی پروگرام” پر ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، اجلاس کا مقصد اس پروگرام کی عملی تیاری، آغاز کے متوقع شیڈول اور بینکنگ سسٹمز کے انضمام سے متعلق تفصیلی بریفنگ لینا تھا۔

اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز نے پنکھا تبدیلی پروگرام کے حوالے سے اہم پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کے ذریعے روایتی پنکھوں کی جگہ ایسے جدید پنکھے نصب کیے جائیں گے جو توانائی کی بچت کے ساتھ زیادہ مؤثر کارکردگی کے حامل ہوں گے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام نہ صرف توانائی کے شعبے میں اہم تبدیلی لائے گا بلکہ ملک کی معاشی صورتحال پر بھی مثبت اثر ڈالے گا۔ انہوں نے کہا کہ “یہ اقدام صارفین کے طرز عمل میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ بجلی کے استعمال میں کمی اور وسیع اقتصادی فوائد کا باعث بنے گا۔

سینیٹر اورنگزیب نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اس پروگرام کے پہلے مرحلے کے آغاز کے لیے آئندہ دو سے تین ہفتوں میں تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں تاکہ رواں ماہ کے آخر تک باقاعدہ عمل درآمد ممکن بنایا جا سکے۔

عوامی سطح پر اس پروگرام کی کامیابی کے لیے آگاہی مہم، آسان قسطوں پر پنکھوں کی دستیابی، اور مالی معاونت جیسے اقدامات بھی زیر غور ہیں۔

حکومت کی جانب سے اس پروگرام کو ملک گیر سطح پر مرحلہ وار نافذ کرنے کا ارادہ ہے، جس سے نہ صرف صارفین کے بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی بلکہ مجموعی قومی گرڈ پر بھی دباؤ کم ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا ملک بھر میں پنکھوں سے متعلق بڑا فیصلہ
  • 200 یونٹ تک 5000 روپے بل اور 201 یونٹ ہوتے ہی بل 15 ہزار کیوں؟ سوالات کھڑے ہوگئے
  • وفاقی حکومت کا 2 ارب روپے کی لاگت سے پرانے اور غیر موثر پنکھوں کو تبدیل کرنے کا منصوبہ
  • سول جج لاہور محمد رمضان ڈھڈی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
  • وزیر خزانہ نے پنکھا تبدیلی پروگرام کا آغاز اسی ماہ کرنے کی ہدایت کر دی
  • حکومت کا پرانے پنکھوں کو کم بجلی والے پنکھوں سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا بجلی سے چلنے والے پنکھے تبدیل کرنے کا منصوبہ
  • ملک بھر میں پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کرنےکا فیصلہ
  • حکومت کا فیصلہ: ملک بھر میں کم بجلی والے پنکھے متعارف کرانے کا منصوبہ
  • حکومت کا ملک بھر میں پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کرنیکا فیصلہ