2025-04-25@06:52:38 GMT
تلاش کی گنتی: 60

«لاہور پریس کلب»:

    مظاہرے میں آئی ایس او پاکستان اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں ںے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر عالم عرب کی خاموشی اسرائیل کی حمایت کے مترادف ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو لاہور پریس کلب کے باہر آئی ایس او کی فلسطینیوں کے حق میں ریلی لاہور پریس کلب کے باہر آئی ایس او کی فلسطینیوں کے حق میں ریلی لاہور پریس کلب کے باہر آئی ایس او کی...
     لاہور( کامرس رپورٹر) سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی سہیل لاشاری سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس ، امجد چوہدری صدر لاہور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری ، چیئر مین خواجہ عمران سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ ،صدر عادل منیر سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ اور سینئر نائب صدر خواجہ عدنان، نائب صدر شہزاد رفیق اور جنرل سیکرٹری بورڈ شہزاد خان کے ہمراہ کمشنر آفس لاہور میں کمشنر لاہور زاہد بن مقصود،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا،اے سی سٹی رائو بابر علی، سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا اور ڈی جی وال سٹی کامران علی لاشاری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے صدر نے لہر منصوبے پر تاجروں کے شدید تحفظات کا اظہار...
    ویب ڈیسک : پی آئی اے  20 اپریل سے لاہور سے باکو کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں شروع کرے گی۔  قومی ائیر لائن کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع ہونے سے قبل روڈ شو کا انعقادکیا گیا، جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد شریک ہوئے۔  ترجمان پی آئی اے کے مطابق شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے لاہور کو مزید نئی پروازیں دینے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز 174 مسافروں کو لے کر کل صبح روانہ ہوگی۔ اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد  ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہرباکو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کل (اتوار )کو ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائے گی،اس دن کی مناسبت سے گر جا گھروں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی ،لاہور سمیت ملک بھر کے گر جا گھروں کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں بسنے والے مسیحی آج اتوار کو اپنا تہوار ایسٹر مذہبی جوش و خروش سے منائیں گے۔ ایسٹر روزوں کے ایام کے بعد منایا جانے والا مسیحی تہوار ہے۔ اس سے قبل 40روزے رکھے جاتے ہیں۔(جاری ہے) ایسٹر کو عید پاشکا یا عید قیامت المیسح بھی کہا جاتا ہے۔اس دن کی مناسبت سے...
    اسلام ٹائمز:فلسطین و غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا اہتمام مجلس علماء پاکستان کی جانب سے کیا گیا۔ شرکاء نے بادشاہی مسجد کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاج کیا۔ ریلی کی قیادت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کی۔ حافظ سید کاظم رضا نقوی سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء نے بھی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی مظاہرے گئے۔ گڑھی شاہو میں جامعہ نعیمہ سے لاہور پریس کلب تک ”فلسطین زندہ باد“ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا اہتمام...
    سٹی42:  غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف  تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ٹریڈرز الائنس نے کل  ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ مرکزی قائدین کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین محمد عثمان مظفر نقشبندی نے کی۔ اجلاس میں بورڈ ممبران حاجی عامر نقشبندی، حافظ فرقان، نصیرالدین اعوان سمیت عبدالرزاق، عاصم ارشاد خان، شہزاد چوہان اور امان اللہ خان نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کل مکمل شٹر ڈاؤن کیا جائے گا تاکہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی...
    سٹی 42: پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اوربارشوں کا الرٹ جاری کردیا  پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 16 اپریل سے 20 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔لاہور، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں ۔رواں ماہ کے اختتام پر پنجاب کے میدانی علاقوں گرمی کی شدت میں اصافہ ہو گا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے مختلف محکموں سے رپورٹس طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے پانی کے ضیاع کے بارے میں جمعہ کے خطبے میں آگاہی دینے کا سرکلر عدالت میں پیش کیا گیا۔  محکمہ ماحولیات کی جانب سے نئے سروس اسٹیشنز پر پابندی کے نوٹیفکیشن پر عدالت نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پانی کے تحفظ کے لیے اپنا کردار...
    سٹی42: حکومت پنجاب نے میلہ چراغاں کے سلسلے میں کل لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا،محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔  پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئرونگ) سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس (میلہ چراغاں) کے سلسلے میں 12 اپریل 2025 کو ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  نوٹیفکیشن میں عام شہریوں کو واضح کیا گیا کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس کے سلسلے میں پورے ضلعے میں عام تعطیل ہوگی اور اس کا اطلاق صرف ضلع لاہور کی سطح...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز کل (جمعہ) سے ہوگا، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ واحد ٹیم ہے جس نے پی ایس ایل 3 مرتبہ (2016۔ 2018۔ 2024) جیتی ہے جبکہ لاہور قلندرز نے 2 مرتبہ (2022۔ 2023)  ٹائٹل جیتا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کو تجربہ کار ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی تاریخ کا کامیاب ترین کپتان کون؟ اسلام آباد یونائٹڈ نے ابتک پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 100 میچز کھیلے ہیں جن میں سے55  جیتے...
    لائٹ کیمرہ ایکشن، انتظار کی گھڑیاں اختتام کے قریب ہیں، پی ایس ایل کا جمعے کو آغاز ہو رہا ہے، کرکٹ کے کھیل سے پاکستانی قوم کا گہرا لگاؤ اور شغف کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، بین الاقوامی مقابلوں کا دور آتے ہی پوری قوم کی توجہ اس جانب مائل ہو جاتی ہے، فتوحات پر جشن اور ناکامیوں پر دل بھر کر بھڑاس نکالی جاتی ہے،دنیا بھی اب تنگی وقت کا شکار ہوکر ٹیسٹ اور ون ڈے کی بانسبت مختصر دورانیے کے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے۔  ان مقابلوں کی مقبولیت اور مسابقت بڑھ جانے کے ساتھ کرکٹرز کو مالی فائدے کا بہترین ذریعہ بھی ہاتھ لگا ہے، اس میں لیگ کرکٹ کا نمایاں دخل ہے،...
    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس کے حکم پر پراجیکٹ مکمل، افتتاح کل ہوگا۔ عدلیہ، پراسکیوشن اور پولیس کو ریکارڈ تک مکمل رسائی حاصل ہوگی، بروقت چالان جمع نہ کروانے اور ناقص تفتیش سمیت تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوسکے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی تاریخ کا پہلا منصوبہ، ایف آئی آر سے لیکر مقدمہ کے فیصلے تک مکمل ریکارڈ ون لنک پر ہو گا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے حکم پر پراجیکٹ مکمل، افتتاح کل ہوگا۔ عدلیہ، پراسکیوشن اور پولیس کو ریکارڈ تک مکمل رسائی حاصل ہوگی، بروقت چالان جمع نہ کروانے اور ناقص تفتیش سمیت تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوسکے گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس...
    ڈی چوک میں دھرنا،احتجاجی مظاہرے، گرفتاری دینے کا اعلان لاہور پریس کلب کے صدر اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے ) کے جنرل سیکریٹری ارشد انصاری نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) ایکٹ ختم نا کرنے پر اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنے اور گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پیکا ایکٹ کیخلاف صحافی تنظیمیں میدان میں آگئیں، لاہور پریس کلب کے باہر صحافی برادری نے بھرپور احتجاج کیا۔لاہور پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، صحافیوں کی ناجائز گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیکا قانون کالا قانون ہے ، پیپلزپارٹی، پی ٹی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)لاہور ہائیکورٹ میںبانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل ( منگل)کو ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔(جاری ہے) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کیںجن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا اور حقائق کے برعکس مقدمات کو درج کیا گیا۔عمران خان کے خلاف جناح ہائوس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلا ئوگھیرا ئوسمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔...
    لاہور: پنجاب میں موسم ایک بار پھر خشک ہوگیا جب کہ کل سے مختلف اضلاع میں بادل چھائے رہنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومتلاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بتدریج  اضافہ ہوگا  ۔ لاہور میں آج کم سے کم درجہ 18 اور زیادہ سے زیادہ 30  ڈگری تک  رہنے کے امکانات ہیں۔ ماہرین کے مطابق پنجاب کے بعض اضلاع  میں کل بادل بغیر برسے چھائے رہیں گے اور گزر جائیں گے۔ بادلوں کے باعث وقتی طور پر موسم ابرآلود رہے گا، تاہم بارش کے امکانات نہیں   ہیں۔
    ملک کے مختلف شہروں میں کل سے بارش کی پیشگوئی، اسلام آباد، لاہور، پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواں کا سلسلہ 9 مارچ سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا اور مغربی ہواں کا یہ سلسلہ ملک میں 16 مارچ تک برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات نے 9 سے 16 مارچ کے دوران چترال، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی کی۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 10 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، پشاور، چارسدہ اور مردان میں بارش متوقع ہے جبکہ 12...
    لاہور سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات دوبارہ بارش برسانے والے سسٹم کے پاکستان میں داخل ہونے کے امکانات ہیں۔ صوبے میں آج بھی موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ مری، گلیات میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارش اور برف باری سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ کل دوبارہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
    لاہور ہائیکورٹ میں مزید ججوں کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں مزید ججوں کی تقرری کے لیے چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے 8 سیشن ججوں کے ناموں پر غور ہوگا۔لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کے لیے راجا غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان، تنویر احمد شیخ، جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید، اکبر گل خان کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔قبل ازیں 6 فروری کو جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں 9 ایڈیشنل...
    لاہور ہائی کورٹ میں مزید ججوں کی تقرری کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے 8 سیشن ججوں کے ناموں پر غور ہوگا۔ لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کے لیے راجا غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان، تنویر احمد شیخ، جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید، اکبر گل خان کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔ قبل ازیں 6 فروری کو جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں 9 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری دی گئی تھی، جس کے لیے 49 ناموں پر غور کیا گیا تھا۔ جوڈیشل کمیشن کی...
    منتظمین کے مطابق کانفرنس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا راغب حسین نعیمی، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، ممتاز عالم دین حافظ نعیم الرحمن، سربراہ جامعہ اشرفیہ مولانا فضل الرحیم اشرفی، پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی، مرکزی مسلم لیگ پاکستان حافظ طلحہ سعید و دیگر شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ختم نبوت اتحاد کونسل کے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کانفرنس کل مورخہ چوبیس فروری بروز سوموار کو لاہور پریس کلب کے نثار عثمانی ہال میں ہوگی۔ منتظمین کے مطابق کانفرنس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا راغب حسین نعیمی، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، ممتاز عالم دین حافظ نعیم الرحمن، سربراہ جامعہ اشرفیہ مولانا فضل...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)صدر مملکت آصف علی زردری کل (اتوار )لاہور میں مصروف دن گزاریں گے ۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ڈربی ریس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔(جاری ہے) بتایا گیا ہے کہ لاہور میں قیام کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری سے پارٹی کی صوبائی قیادت بھی ملاقات کرے گی جس میں پارٹی امور اور دیگر معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی ملاقات متوقع ہے ۔
    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا محمد عظیم نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی زعم میں نہ رہے، یہ ان کی خام خیالی ہے کہ وہ ظالمانہ اور غاصبانہ قوانین کے ذریعے آزادی اظہار رائے کو پابند کر لیں گے۔ ہم بنیادی انسانی حقوق کو مسخ کر دینے والے ظالمانہ اور غاصبانہ پیکا ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم ایسا کوئی اقدام قبول نہیں کریں گے جس سے آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق پر قدغن آئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ظالمانہ اور غاصبانہ پیکا ایکٹ کیخلاف پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام لاہور پریس کلب میں بھرپور احتجاج و مظاہرہ کیا گیا، جس میں سینئر صحافی قیادت کیساتھ پنجابی یونین، الیکٹرانک...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر پاکستان آصف علی زردری اتوار کا روز لاہور میں گزاریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر مملکت ہفتہ کی صبح کراچی سے اسلام آباد آئیں گے جہاں وہ این ڈی یو کورس کے شرکاء سے ملاقات کریں گے۔ ان کی لاہور روانگی ہفتے کی رات کو متوقع ہے۔ صدر مملکت لاہور میں ریس کورس کا دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ ان کی پیپلز پارٹی کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں سے بھی ملاقات طے ہے۔ صدر مملکت کی لاہور میں موجودگی میں کچھ اہم سیاسی امور پر پیش رفت متوقع ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری  نے  سکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ نوجوانوں کی خودمختاری...
    ذرائع کے مطابق صدر مملکت چند روز لاہور میں قیام کریں گے، صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری چند روز لاہور میں قیام کریں گے، آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔ آصف علی زرداری مختلف سیاسی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
    صدر مملکت آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )صدر پاکستان آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری چند روز لاہور میں قیام کریں گے، آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔آصف علی زرداری مختلف سیاسی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
    لاہور: صدر آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر آصف علی زرداری چند روز لاہور میں قیام کریں گے، آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔ آصف علی زرداری مختلف سیاسی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
    ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے، صدر کے عہدے سمیت تین نشستوں پر 7امیدوار مد مقابل ہیں۔  صدر کے عہدہ کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل اور حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ میں مقابلہ ہوگا ، سیکرٹری کی نشست پر 2 امیدواروں فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمرا میں جوڑ پڑے گا،نائب صدر کی نشست پر 3 امیدوار شیخ حسیب بن یوسف، عبد الرحمان رانجھا اور عبدالرزاق چدھڑ مد مقابل ہیں جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پرحسام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت  چیئرمین...
    لاہور سمیت پنجاب کہ بیشتر اضلاع سے بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش برسانے والا سسٹم نکلنے کے بعد دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مختلف اضلاع میں میدانی علاقوں میں ہونے والی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہونے والی برفباری کے اثرات موجود ہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری کم ہو کر 10 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا۔   محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
    محمدپرویز مسعود کئی بار پنجاب کے چیف سیکرٹری اور چیئرمین لاہور جمخانہ کلب رہے ہیں، وہ چیف سیکرٹری تھے تو ان کا دفتر ہر خاص و عام کے لئے کھلا رہتا تھا ،ان کا رعب اور دبدبہ بہت زیادہ تھا مگر ان کی شفقت بھی دیدنی ہوتی تھی ،ملنے والے افسروں اور لوگوں کی بات سنتے ، کئی افسروں کو ڈانٹ پلاتے مگر کام کا مثبت پہلو نکالتے،اب ان جیسے افسر اور انسان چراغ لے کر بھی ڈھونڈیں تو کم ہی ملیں گے،نوے کی دہائی میں نوائے وقت کی طرف سے میں ، بیوروکریسی، اسٹیبلشمنٹ او ر سول سیکرٹریٹ کے امور کی رپورٹنگ پر مامورتھا اور ہفتے میں کئی بار ان سے ملنا،ان کے دفتر میں کافی پینا میرا معمول...
    لاہور:چیمپنئز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو سولہویں صدی کے تاریخی قلعہ لاہور میں ہوگی۔ افتتاحی تقریب میں غیر ملکی شخصیات، سابق کرکٹرز اور ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کے علاوہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اس موقع پر رنگارنگ تفریحی پروگرام پیش کیا جائے گا جس کے بعد معرو ف گلوکار عاطف اسلم چیمپنئز ٹرافی کا آفیشل سونگ پیش کریں گے۔ قلعہ لاہور میں افتتاحی تقریب کے ساتھ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔ پاکستان دنیائے کرکٹ کے اس بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہاہے جس میں دنیا کی آٹھ بہترین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
    لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب حکومت  کے ساتھ  مذاکرات کامیاب ہونے پر نابینا افراد نے لاہور پریس کلب کے سامنے چار دن سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ لاہور پریس کلب کے سامنے چار دن سے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دینے والے نابینا افراد اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے  جس کے بعد نابینا افراد نے عید الفطر تک  احتجاج موخرکردیا ہے۔ لاہور پریس کلب میں ہونے والے مذاکرات میں ڈی جی سوشل ویلفیئر، بلائنڈ ایسوسی ایشن کے صدر نبیل ستی، جنرل سیکرٹری فیاض، لاہور پر یس کلب کے صدر ارشد انصاری، اور دیگر موجود تھے۔ نابینا افراد نے حکومتی ٹیم کے سامنے اپنے پانچ بنیادی مطالبات رکھے جس میں ملازمتوں...
    لاہورکے صحافی پیکاایکٹ کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
    لاہور (نمائندہ جسارت ) ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے پریس کلب لاہور کا دورہ کیا۔ انہوں نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد انصاری اور نائب صدر صائمہ نواز کو پریس کلب کے الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، اس موقع پر نو منتخب نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے کہا کہ پرنٹ میڈیا کی آزادی اور غیر جانبداری ہی انصاف کی فتح ہے، امید کرتے ہیں کہ پریس کلب کی نومنتخب قیادت ظلم و زیادتی اور معاشرتی ناہمواریوں کے خلاف مؤثر آواز بنے گی۔ بعد ازاں ثمینہ سعید نے پریس کلب کی جانب سے پیکا ایکٹ کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ میں بھی...
    لاہور/ اسلام آباد: پی ایف یو جے کی کال پر ملک بھر میں پیکا قانون کے خلاف صحافیوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے اور احتجاجی مظاہرے کیے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مرکزی بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ تحریک آزادی صحافت کا آغاز ہو چکا ہے جو اسی طرح جاری رہے گی جیسے جنرل ضیا کے دور میں تین سال تک مزاحمت کی گئی تھی۔ سینئر صحافی ناصر زیدی، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی، صدر آر آئی یو جے طارق ورک اور دیگر نے کہا کہ میڈیا پر کنٹرول کی ہر کوشش کے خلاف مزاحمت کی جائے گی۔ لاہور پریس کلب...
    لاہور،نابینا افراد اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک) ڈچ اور جرمن ہاکی کلبز پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی دعوت پر لاہور پہنچ گئیں۔لاہور ایئرپورٹ پر اولمپیئن خواجہ جنید، پرویز سنڈھیللا، جنید چھٹہ سہیل اکرم جنجوعہ، مسعود الرحمان کوچ پاکستان پولیس اور ایچ ای سی کے حکام نے استقبال کیا۔ ڈچ ٹیم 22 اور جرمن 32 رکنی دستے پر مشتمل ہے۔ جرمن اور ڈچ ٹیمیں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور پنجاب پولیس پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ پر مشتمل ٹیموں کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گی۔میچز 12 اور 14 فروری کو لاہور میں ہوں گے جبکہ 16 فروری کو اسلام آباد غیر ملکی کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا۔
    لاہور کرکٹ کے ساتھ ہاکی کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی دلچسپی کا بھی مرکز بن گیا، جرمن اور ہالینڈ کے معروف کلبز کی ٹیمیں کل لاہور پہنچیں گی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر یوتھ پروگرام کی ٹیم بھی ان غیر ملکی کلبز کے ساتھ میچز کھیلے گی۔ چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم میں ٹرائلز کی نگرانی کی۔ رانا مشہود نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ وزیراعظم نے 2025 قومی کھیل ہاکی کی بحالی کا سال قرار دے رکھا ہے، کرکٹ کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑیوں کی آمد کی بہت خوشی ہے۔ پاکستان میں کرکٹ اور ہاکی کے تمام بڑے ممالک کے کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔ بھارت بھی ایک دن ضرور پاکستان...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 8 فروری ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، یوم سیاہ کے طور منائیں گے، ملک گیر احتجاج ہوگا، کراچی میں الیکشن کمشن کے سامنے بڑا مظاہرہ کریں گے، 8 فروری کے بعد آئی پی پیز مافیا کو لگام دینے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بڑا احتجاج ہوگا۔ وزیراعظم نجانے مہنگائی میں کمی کے دعوے کس کو بے وقوف بنانے کے لیے کر رہے ہیں۔ پنجاب میں کسان کارڈ دراصل قرضہ کارڈ ہے۔ وزیراعظم، ان کے بھائی، بھتیجی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی فارم 47 کی پیداوار ہیں، دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمشن بن جائے تو 80 فیصد پارلیمنٹ فارغ...
    لاہور:اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح  کل 7 فروری(جمعہ کو) شام 7 بجے کرینگے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے،تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلوژر میں بٹھایا جائے گا۔ اس موقع پر چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی بھی کی جائے گی، قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، اور شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جا رہی ہیں۔ اس کے...
    اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا جس میں  لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پرغورکیاجائے گا۔ لاہورہائی کورٹ میں تعیناتی کے لیے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے ناموں پرغورکیاجائے گا۔    ان میں ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد اکمل خان، ڈسٹرکٹ سیشن جج جزیلہ اسلم، ڈسٹرکٹ سیشن جج ابہر گل خان شامل ہیں اجلاس میں ایڈووکیٹ عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ، اسد محمود عباسی،عصمہ حامد، بشریٰ قمر، اقبال احمد خان، سلطان محمود اور غلام سرور کے ناموں پر غور ہوگا۔ اجلاس میں حیدر رسول مرزا، حارث عظمت، حسیب شکور پراچہ، حسن نواز مخدوم، ہماں اعجاز زمان،...
    لاہور ہائیکورٹ میں 10ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلا کے ناموں پر غور ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل 6 فروری بروز جمعرات کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگا۔چیف جسٹس آف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیر صدارت اجلاس سپریم کورٹ کمیٹی روم میں دن 2 بجے ہوگا جبکہ سپریم کورٹ...
    لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل دن دو بجے کمیٹی روم میں ہوا۔ جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کے لیے 49 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں، اجلاس میں10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 4 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 45 سینیئر وکلا کے ناموں پر غور کیا جائےگا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، ڈسٹرکٹ سیشن جج جزیلہ اسلم اور ابہر گل خان کے ناموں پر غور کیا جائےگا۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل ججز کے لیے جن وکلا کے ناموں پر غور کیا جائےگا، ان میں ایڈووکیٹ عدنان شجاع...
     لاہور میں فیروزپور روڈ پر بائیکرز کیلئے مخصوص لین بنائی جارہی ہے،بائیکر لین بطور پائلٹ پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے لیکن لین بننے سے روڈ مزید تنگ ہوگئی ہے ۔سکول ، کالجز اور ہسپتالوں کے لیے بنے کٹ کی جانب ٹریفک مڑنے سے اس بائیکر لین پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی، لاہور میں ٹریفک کا بہاؤ اور حادثات پر قابو پانے کے لیے گرین لین کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے۔ابتدائی مرحلے میں فیروز پورروڈ پر پارٹیشن کر کے 10 کلو میٹر گرین لین پائلٹ پروجیکٹ اختتامی مراحل میں ہے ، شہریوں نے گرین لین پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے ۔کچھ نےاسےخوش آئندقرار دیا تو کچھ نے کہا کہ جگہ تنگ ہونے کے باعث...
    لاہور میں اینٹی کرپشن عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعلی پنجاب پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل ہے۔ یہ بات لاہور میں اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار اقبال ڈوگر کے روبرو مقدمے کی سماعت کے دوران پرویز الہٰی کے وکیل نے بتائی ہے۔ دورانِ سماعت شریک ملزم اور سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔ آج پرویز الہٰی کے وکیل نے میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں ایک پیشی کے لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔ وکیل کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی کے پیش نہ ہونے پر فردِ جرم عائد نہیں...
    لاہور میں وکیل کی ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے مقتول کی گاڑی پر فائرنگ کی، حملہ آوروں کے ساتھی ملزمان کار میں بھی سوار تھے۔لاہور کے علاقے چوہنگ میں آج صبح وکیل کو قتل کیا گیا، حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے نوید کی گاڑی پر فائرنگ کی، حملہ آوروں کے ساتھی ملزمان کار  میں بھی سوار تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد رائیونڈ روڑ پر فرار ہوئے، سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد پکڑ  لیں گے۔
    امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر رہے ہیں
    صدر ارشد انصاری نے حکومتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت کے بغیر منظور شدہ بل سازشی ذہن کی اختراع ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مل کر احتجاجی لائحہ طے کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 منظور ہونے پر لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کے ہتھکنڈے حکومتی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔ صدر ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ پر مشاورت کیلئے فریقین سے حکومت نے زوم میٹنگ کی لیکن اس میٹنگ کیلئے کوئی تحریری مسودہ فراہم نہیں کیا گیا اور صرف اشک شوئی کیلئے میٹنگ کی گئی جس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تحفظات کا اظہار...
    ویب ڈیسک: پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں دیا جائے گا۔  لاہور میں ترقیاتی اسکیموں سےمتعلق سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے اجلاس کی صدرات کی، اجلاس میں  لاہور کے اندر رواں ماہ 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا،لاہور میں بسیں چلانے کےحوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ بسیں شمسی توانائی سے چلیں گی،سینئر وزیر نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ نے پنجاب کے بڑےشہروں میں 620 ماحول دوست بسیں جلد چلانے کی ہدایت کی ہے۔ 7 سالہ صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر کیس کا رخ پھر تبدیل  مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ٹھوکر نیاز بیگ میں...
    لاہور: بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل گیا، جس کے نتیجے میں موسم خشک ہونے کی وجہ سے  سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل گیا ، جس کے بعد صوبے بھر میں ایک بار پھر خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پختونخوا؛ بیشتر اضلاع میں بادل اور بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان شک موسم کے باعث دوبارہ دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اور خشک موسم کے باعث درجہ حرارت بڑھنے کے امکانات بھی ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ...
     راؤ دلشاد:لاہور جمخانہ کلب کو سرکاری اراضی لیزپردینےسےمتعلق تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے رپورٹ کے مندرجات پڑھتےہوئے حیران کن انکشافات کیے۔ پنجاب اسمبلی میں لاہور جمخانہ کلب کی اراضی سےمتعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ لاہورجمخانہ کلب کے پاس ایک ہزار 90 کنال سرکاری اراضی ہے، جس کو 50 پیسے فی کنال لیز پر دیاگیا،یہ پیسےبھی ادا نہیں کیے جاتے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے بتایاکہ جمخانہ کی زمین کا کرایہ 50پیسہ فی کنال رکھا گیا،افسوس ہے کہ وہ بھی جمع نہیں کروایا گیا،باغ جناح میں فلوری کلچر گارڈن کی 8ایکٹر زمین پر بھی بطور تجاوزات جمخانہ نے قبضہ کیاہوا ہے، مجھے کہا گیا کہ جمخانہ کلب کی کچھ ممبر شپس دلوانا چاہتے...
    لاہور: مقامی این جی او کے زیر اہتمام پریس کلب پر مظاہرہ کیا جا رہا ہے
    بادلوں کا سسٹم پاکستان میں کل داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل مغرب سے پاکستان میں بادلوں والا سسٹم داخل ہوگا۔ بادلوں کا سسٹم ایک دو روز پاکستان میں رہے گا تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ خشک موسم کے باعث صبح اور رات کے وقت دھند کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید دھند کے باعث ٹریفک کو مشکلات کا سامنا ہے۔
    فاران یامین:  لاہور میں کلمہ چوک فلائی اوور پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں کلمہ چوک فلائی اوور پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔  حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور گاڑی سمیت فوری طور پر موقع سے فرار ہوگیا۔  پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔  لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا
۱