جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی جانب سے لاہور پریس کلب میں صحافی خواتین کو عیدکے تحائف
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے عید الاضحی کے موقع پر خوشی ، مسرت، خیر سگالی اور دوستی کے رویے کو فروغ دینے کے لیے لاہور پریس کلب کی خواتین ممبرز ،مختلف اخبارات اور چینلز کی خواتین صحافیوں کو عید کے سوٹ پھول اورکتب بطور تحفہ بجھوائیں.
(جاری ہے)
اس موقع پر سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد، ممبر گورننگ باڈی شاہدہ بٹ، سیکرٹری اطلاعات نگران نشرواشاعت وسطی پنجاب صفیہ ناصر اور نائب نگران شازیہ محمود بھی موجود تھیں اپنے پیغام میں ڈاکٹرحمیراطارق نے خواتین صحافیوں کو عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ اگرچہ ہم سب کے دل اہل فلسطین کے غم میں ڈوبے ہوئے ہیں تاہم سنت ابراہیمی علیہ السلام کی پیروی کے لیے لبیک کہتے ہیں ، اللہ رب العزت تمام مسلمانوں اور خصوصا اہل غزہ کے لیے عید کی خوشیاں مبارک کر دے. انہوں نے خواتین صحافیوں سے اپیل کی کہ عیدالاضحی کے مبارک موقع پر دکھی اور مظلوم فلسطینی عوام کو اپنی تقریر ، تحریر ، عبادات اور دعاﺅں میں شامل رکھیں سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہدعابدنے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہر موقع پر خواتین صحافیوں کی خوشی میں شریک ہوتی ہے اور ہم امید کرتے ہیں آئندہ بھی یہ سلسلے جاری رہیں گے، انہوں نے اس حوالے سے ممبر گورننگ باڈی شاہدہ بٹ کی خصوصی کاوشوں کو بھی سراہا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لاہور پریس کلب جماعت اسلامی
پڑھیں:
امریکہ ،وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر دفتر وائٹ ہاؤس نےصحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی اب پریس سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہو سکیں گے، نئی پالیسی کے تحت “اپر پریس روم” میں داخلہ پیشگی اپائنٹمنٹ پر ممکن ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق صحافیوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ فوری طورپر نافذ العمل ہوگا، اقدام حساس معلومات کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے، یاد رہے کہ پینٹاگون میں گزشتہ ماہ نافذ کی گئی اسی نوعیت کی پابندیوں کے بعد یہ دوسرا اقدام ہے۔