چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی و قوفہ عرفہ کے باسعادت موقع پر مناسک حج کا اہم رکن ادا کرنے پر تمام حجاج کرام اور امت مسلمہ کو خصوصی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے و قوفہ عرفہ کے باسعادت موقع پر مناسک حج کا اہم رکن ادا کرنے پر تمام حجاج کرام اور امت مسلمہ کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ اس بابرکت دِن ہر مسلمان عہد کرتاہے کہ ذات باری تعالیٰ کے احکام کی بجا آوری کےلئے وہ ہر قربانی دینے کو تیار ہے،قربانی کا جذبہ اس عہد کی بھی تائید ہے جس کا حضرت ابراہیم ؑ نے اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حج اسلام کا اہم ترین رکن ہے اورہمیں چاہیے کہ قرآن و سنت کا امن، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام انسانیت میں عام کریں، امت مسلمہ کو اس وقت سب سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حج ہمیں مساوات ، اتحاد اور اخوت کا درس دیتا ہے،دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں مسلمان، رنگ نسل، زبان اور قومیت سے بالا تر ہو کر ایک لباس میں ، ایک رب کے حضور ، ایک ہی انداز میں سجدہ زیر ہوتے ہیں،یہ منظر اسلامی امت کے وحدتِ ملی اور روحانی یکجہتی کی بہترین مثال ہے ۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ان تمام خوش نصیب حجاجِ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں جنہیں اس سال بیت اللہ کی زیارت اور مناسکِ حج ادا کرنے کا شرف حاصل ہو رہا ہے،یہ ان کی زندگی کا سب سے بابرکت اور روح پرور لمحہ ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی عبادات، دعائوں اور قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور حجاج کرام اپنے دلوں میں سکون، برکت اور تقویٰ کا سرمایہ لے کر وطن واپس آئیں، ان کی حاضری ، نہ صر ف ان کے لیے بلکہ پورے ملک اور اُمت مسلمہ کےلئے خیروبرکت کا ذریعہ بنے ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سید یوسف رضا گیلانی کہا کہ
پڑھیں:
روس میں فیکٹری ملازم کو تمام ملازمین کی تنخواہیں غلطی سے وصول، واپس کرنے سے انکار
روس میں ایک فیکٹری ملازم کو غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہ ایک ساتھ وصول ہوگئی۔ تاہم جب کمپنی نے اس سے واپسی کا مطالبہ کیا تو اس نے انکار کردیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ خانٹی مانسیسک میں پیش آیا جہاں ایک فیکٹری نے اپنے ورکر ولادیمیر ریچاگوف پر 7 ملین روبلز (87,000 ڈالرز) واپس کرنے سے انکار پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ رقم سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے غلطی سے ملازم کو وصول ہوگئی تھی۔
اس سال کے آغاز میں جب اسے اپنی بینکنگ ایپ سے رقم کی اطلاع موصول ہوئی تو ولادیمیر ریچاگوف کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا۔ اس نے 7,112,254 روبل (87,000 ڈالرز) کی رقم کو بونس سمجھا۔
ملازم کے ساتھیوں کے درمیان اگرچہ یہ افواہیں پھیلی ہوئی تھیں کہ ان کی فیکٹری ان کے لیے ایک نفع بخش سال کے بعد 13ویں تنخواہ تیار کر رہی ہے، لیکن اس نے کبھی بھی اس طرح کی توقع نہیں کی تھی۔
لیکن یہ کروڑ پتی بننے کی اس کی خوشی کچھ ہی دیر کے لیے رہی کیونکہ اسے جلد ہی محکمہ اکاؤنٹنگ سے فون کالز موصول ہونے لگیں کہ اسے غلطی سے 7 ملین روبل منتقل کر دیے گئے ہیں اور اسے واپس کرنا پڑے گا۔
لیکن آن لائن کچھ تحقیق کرنے کے بعد ولادیمیر نے ایک تکنیکی error کی نشاندہی کی بنا پر رقم واپس کرنے سے انکار کردیا اور اب کیس سپریم کورٹ میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں اس کا حتمی فیصلہ ہوگا۔