شادی کے بعد افیئرز کا ذمہ دار مرد ہے یا عورت؟ یاسر حسین کا بیان وائرل
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
معروف اداکار، مصنف اور ہدایتکار یاسر حسین نے دوسری شادیوں اور شادی کے بعد کے افیئرز کیلئے خواتین کو زیادہ ذمہ دار قرار دے دیا۔
یاسر حسین نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے متعدد سماجی موضوعات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ شادیوں، خصوصاً مرد کے چار نکاح کے موضوع پر بات کرتے ہوئے یاسر حسین نے اس خیال سے اختلاف کیا کہ مرد کو چار شادیاں کرنی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے محبت کی شادی کی ہے اور کسی اور عورت کی طرف دیکھنے کا تصور بھی ان کے لیے ممکن نہیں۔ ان کے مطابق دو شادیوں یا غیر ازدواجی تعلقات میں مرد سے زیادہ عورت کا کردار اہم ہوتا ہے۔
یاسر حسین نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کی خواتین ایسے مردوں کو پسند کرتی ہیں جو مالی طور پر مستحکم ہوں اور بچوں کی کفالت کر سکیں۔ ایسی صورت میں، اگرچہ انہیں علم ہوتا ہے کہ مرد پہلے سے شادی شدہ ہے، پھر بھی وہ دوسرا نکاح قبول کر لیتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ کئی ایسی خواتین کو جانتے ہیں جنہوں نے خود اپنی مرضی سے دوسرے نکاح کا انتخاب کیا اور اکثر ایسی ہی خواتین پہلی بیوی سے طلاق دلوانے کی کوشش بھی کرتی ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یاسر حسین نے انہوں نے
پڑھیں:
نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی
کراچی:شرافی گوٹھ میں نوکری سے نکالنے پر فائرنگ کرکے بریانی سینٹر کے مالک کو زخمی کردیا۔
ایس ایچ او شرافی گوٹھ نے بتایا کہ لانڈھی دلدار ہوٹل لانڈھی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی کی شناخت 31 سالہ یاسر ولد خواجہ محمد سے ہوئی جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس نے بتایا کہ زخمی یاسر بریانی سینٹر کا مالک ہے، اس نے کئی روز قبل اپنے ملازم کو نوکری سے نکال دیا تھا۔
زخمی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے سابقہ ملازم نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس اس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔